قومی

Mann ki Baat: پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ جیت کو تاریخی لمحہ قرار دیا، جموں و کشمیر ٹیم کو بھی مبارکباد

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 132ویں ایپی سوڈ میں بھارتی ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں فتح کو تاریخی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی بار رنجی ٹرافی جیتنے والی جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی بھی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارس ڈوگرا کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے باعثِ تحریک بنے گی۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ مارچ کا مہینہ ملک کے تمام کرکٹ شائقین کے لیے جوش و خروش سے بھرپور رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی پر پورے ملک کو فخر ہے۔

جموں و کشمیر ٹیم کی تاریخی کامیابی

وزیراعظم  مودی نے کرناٹک کرکٹ ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی جیتنے والی جموں و کشمیر ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم نے تقریباً سات دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد یہ خطاب اپنے نام کیا۔ وزیراعظم  مودی نے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی کئی برسوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ٹیم کے کپتان پارس ڈوگرا کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم  مودی نے عاقب نبی ڈار کا بھی ذکر کیا، جو جموں و کشمیر کے تیز گیند باز ہیں اور جنہوں نے اس سیزن میں 60 وکٹیں حاصل کیں۔ وزیراعظم مودی  نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی سے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور جموں و کشمیر کے لوگ بے حد خوش ہیں اور اس کامیابی سے خطے میں کھیلوں کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم  مودی نے گلمرگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے گلویر سنگھ کی بھی تعریف کی، جنہوں نے نیویارک میں مردوں کی ہاف میراتھن میں قومی ریکارڈ توڑا۔ گلویّر سنگھ نے اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایک گھنٹے سے کم وقت میں ہاف میراتھن مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔وزیراعظم  مودی نے اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اسکواش آن فائر اوپن کا خطاب جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

5 minutes ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

32 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

4 hours ago