ایٹانگر (اروناچل پردیش): وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز اروناچل پردیش کے تاجروں اور کاروباریوں سے ملاقات کی اور انہیں دیسی مصنوعات کو اپنانے اور فروغ دینے کی ترغیب دی۔
جی ایس ٹی اصلاحات پر خوشی کا اظہار
مقامی تاجروں نے یاد دلایا کہ پہلے انہیں متعدد ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ’ون نیشن، ون ٹیکس‘ یعنی جی ایس ٹی کا بڑا اصلاحی قدم اٹھایا گیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی میں حالیہ اصلاحات سے تعمیراتی لاگت کم ہوگی، مکان سستے ہوں گے اور خام مال سستا ہونے سے مقامی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی گھٹے گی۔ ہوٹل انڈسٹری کے نمائندوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں کٹوتی سے ملکی سیاحت کو تقویت ملے گی، جبکہ دیگر کاروباری طبقے نے ماہی گیری اور زراعت کے شعبے کو بڑا فائدہ پہنچنے کی امید ظاہر کی۔
As the sun rose today, so did a new chapter in India’s economic journey, with the start of GST Bachat Utsav. And, what better place to be than Arunachal Pradesh, India’s beautiful Land of the Rising Sun.
’’دیسی خریدو، دیسی بیچو‘‘
وزیراعظم نے تاجروں سے گفتگو میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی مصنوعات کے سفیر کے طور پر ہمیشہ دیسی کو فروغ دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’’دیسی خریدو، دیسی بیچو‘‘ تاکہ بھارت خود کفیل بن سکے اور ’وکسِت بھارت‘ کا ہدف حاصل ہو۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ آج سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ بھارت کی معیشت میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے ’’جی ایس ٹی بچت اتسو۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ایٹانگر میں تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوشبودار چائے، ذائقہ دار اچار، ہلدی، بیکری مصنوعات اور ہنرکاری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ’’گرو(فخر) سے کہو یہ دیسی ہے‘‘ کے پوسٹر بھی دیے جو تاجر اپنی دکانوں پر فخر سے لگانے کے خواہشمند ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے اروناچل پردیش میں 5,100 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ دو بڑے آبی بجلی منصوبے (ہیؤ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ – 240 میگاواٹ، اور ٹاٹو-ون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ – 186 میگاواٹ) جن پر 3,700 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ تواَنگ میں جدید کنونشن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور ثقافتی تقریبات کا مرکز ہوگا۔ 1,290 کروڑ روپے سے زائد کے دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی شروع کیے گئے، جن میں رابطہ سہولیات، صحت، فائر سیفٹی اور خواتین کے لیے ہاسٹل شامل ہیں۔ یہ اقدامات خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے، زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور بہتر رابطے قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…