قومی

PM Modi boosted the morale of the jawans: وزیر اعظم مودی نے جوانوں کا بڑھایا حوصلہ، کہا-آپ نے دہشت گردی کے تمام بڑے ٹھکانے تباہ کر دیے

’’آپریشن سندور‘‘ کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح اچانک پنجاب کے آدم پور ایئربیس پہنچے، جہاں انھوں نے فضائیہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انھیں خطاب کیا۔ فوجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو بھی سخت تنبیہ دی۔

فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’وہ (دہشت گرد) بزدلوں کی طرح چھپ کر آئے لیکن یہ بھول گئے کہ جس کو انھوں نے چیلنج کیا تھا وہ ہندوستانی فوج تھی۔ آپ نے ان پر سامنے سے حملہ کر کے مار ڈالا ہے۔ آپ نے دہشت گردی کے تمام بڑے اڈوں کو تباہ کر دیا۔ دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ، 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردی کے آقا اب سمجھ چکے ہیں کہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھانے کا ایک ہی نتیجہ نکلے گا اور وہ تباہی ہے۔ ہندوستان میں بے گناہوں کا خون بہانے کا ایک ہی نتیجہ نکلے گا – تباہی اور بڑے پیمانے پر تباہی۔‘‘

بھارتی افواج نے پاکستانی فوج کو شکست دی

وزیر اعظم نے مزید کہا ’’ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے اس پاکستانی فوج کو شکست دے دی، جن پر دہشت گردوں کو بھروسہ تھا۔ آپ نے پاکستانی فوج کو بتا دیا کہ پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں دہشت گرد بیٹھ کر سکون کا سانس لے سکیں۔ ہم ان کے گھروں میں گھس کر انھیں ماریں گے اور انھیں بھاگنے کا موقع تک نہیں دیں گے۔ ہمارے ڈرونز اور میزائلوں کے بارے میں سوچ کر پاکستان کئی دن تک سو نہیں سکے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے آج پھر گوتم بدھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان بدھ کی سرزمین ہے اور ساتھ ہی گرو گوبند سنگھ جی کی بھی۔ گرو گوبند سنگھ جی نے کہا تھا ’سوا لاکھ سے ایک لڑاؤں، چڑین تے میں باز تڑاؤں، تبے گرو گوبند سنگھ نام کہاؤں‘۔ برائی کو ختم کرنے اور اچھائی قائم کرنے کے لیے ہتھیار اٹھانا ہماری روایت ہے۔ اسی لیے جب ہماری بہن بیٹیوں کا سندور چھینا گیا تو ہم نے دہشت گردوں کے پھن کو ان کے گھر میں گھس کر کچل دیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

43 minutes ago

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

3 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

5 hours ago