قومی

PM Modi Bihar Visit: بہار کے لیے 21 نومبر ہوگا خاص، وزیر اعظم مودی دیں گے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ، دیکھیے مکمل فہرست

وزیر اعظم نریندر مودی 21 نومبر کو بہار کے دورے پر پہنچیں گے۔ اس دوران وہ کچی درگاہ-راغھوپور-بیدوپور چھ لین پل ’نتیش سیتو‘ کو ملک کے نام وقف کریں گے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے دورے کی تیاریاں تیز

وزیر اعظم نریندر مودی 21 نومبر کو ایک بار پھر بہار کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے مجوزہ دورے سے متعلق ر ریاست بھر میں انتظامی اور سیاسی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے اس دورے کی باضابطہ اطلاع دی ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم کچی درگاہ-راغھوپور-بیدوپور چھ لین پل کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ ریاستی حکومت نے اس پل کا نام ’نتیش سیتو‘ رکھا ہے۔ گنگا ندی پر تعمیر یہ اہم پل بہار میں آمد و رفت اور رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

راجاپاکر میں بڑے پروگرام کا انعقاد

وزیر اعظم مودی اس دورے کے دوران ویشالی ضلع کے راجاپاکر میں منعقد ہونے والے ایک بڑے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی سہولت اور ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ کئی نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ سیاسی اعتبار سے بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ بہار میں این ڈی اے حکومت کی موجودہ مدت کار کا ایک سال 20 نومبر کو مکمل ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں حکمراں اتحاد اس پروگرام کے ذریعے گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی حصولیابیوں اور ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

صنعتی ترقی کے کئی بڑے تحفوں کی امید

بہار طویل عرصے سے محدود مالی وسائل، صنعتی ترقی کی سست رفتار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت کے لیے بڑے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ویشالی میں صنعتی کوریڈور سے متعلق منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں بتائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بہار کے لیے جن بڑے منصوبوں کو لے کر کافی امیدیں وابستہ ہیں، ان میں پٹنہ-پورنیہ ایکسپریس وے، بھاگلپور میں مجوزہ مرکزی یونیورسٹی اور سلطان گنج میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔

این ڈی اے رہنماؤں نے تیز کی تیاریاں

حکمراں این ڈی اے اتحاد وزیر اعظم کے اس دورے کو بڑے سیاسی اور ترقیاتی پروگرام کے طور پر پیش کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اتحاد کی کوشش ہے کہ اس دورے کے ذریعے ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نئی رفتار دینے کا پیغام عوام تک پہنچایا جائے۔ تاہم، ان مجوزہ منصوبوں میں سے کن منصوبوں کا باقاعدہ اعلان یا افتتاح 21 نومبر کو ہوگا، اس کی حتمی تفصیلات کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کا اعلان، وزیراعظم مودی 21 نومبر کو ’نتیش سیتو‘ قوم کے نام وقف کریں گے

بہار کے لیے اس دورے سے صنعتی سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، روزگار کے مواقع پیدا…

2 hours ago