نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پوڑی گڑھوال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انیل بلونی کی دہلی رہائش گاہ پر لوک پروا اگاس-بگوال پروگرام میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں پی ایم مودی کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی لوگ شامل ہوئے ۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ ہر سال یہ تہوار مناتے ہیں، لیکن اس بار وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت سے یہ اور بھی خاص ہو گیا۔
تقریب میں پی ایم مودی کے ساتھ سادھو اور سنت بھی نظر آئے۔ وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کی روایتی ٹوپی پہنی۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے انل بلونی کی رہائش گاہ پر گائے کی پوجا اور تلسی کی پوجا کی اور اگاس کا شعلہ روشن کیا۔
پی ایم مودی نے اگاس تہوار کے موقع پر اتراکھنڈ سمیت تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا، ’’اگاس تہوار کے موقع پر میرے اہل خانہ سمیت تمام اتراکھنڈ کے ہم وطنوں کو بہت بہت ‘‘مبارکباد! آج دہلی میں مجھے بھی اتراکھنڈ کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انیل بلونی جی کے ہاں اس تہوار میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔
پی ایم نے مزید کہا، ’’ہم ترقی اور وراثت کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں مطمئن ہوں کہ ختم ہونے قریب لوک ثقافت سے جڑا اگاس تہوار ایک بار پھر سے اتراکھنڈ کے میرے پریوار کے افراد کے آستھہ کی مرکز بن رہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اتراکھنڈ کے میرے بھائیوں اور بہنوں نے جس طرح سے اگاس کی روایت کو زندہ کیا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ پورے ملک میں جس بڑے پیمانے پر یہ پاک تہوار منایا جا رہا ہے، وہ اس کا سیدھا ثبوت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دیو بھومی کی یہ وراثت اور پھلے پھولے گی۔‘‘
بتاتے چلیں کہ دیوالی کے تہوار کے 11 ویں دن اتراکھنڈ میں اگاس بگوال کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اسے بوڑھی دیوالی بھی کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر ثقافتی پروگراموں میں لوگ ڈانس کرتے نظر آئے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…