وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کولکاتا میں مشرقی کمان کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ’’کمانڈرز کی مشترکہ کانفرنس 2025‘‘ (CCC 2025) میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا تھیم ’’اصلاحات کا سال–مستقبل کی تبدیلی‘‘ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد بھارتی مسلح افواج میں ہمہ جہتی اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی کانفرنس میں فورس کی جدید کاری، تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی، انضمام اور کثیرالجہتی جنگی تیاری جیسے اہم اسٹریٹجک امور پر غور و خوض کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے بھارتی افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ’’آپریشن سندور‘‘ میں ان کے مثالی کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور قوم کی تعمیر و ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم مودی نے ’’انڈین آرمڈ فورسز وژن 2047‘‘ کے عنوان سے ایک اہم دستاویز کا بھی اجرا کیا، جس میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی مسلح افواج کے لائحۂ عمل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی وزیر سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے بھی شرکت کی۔
کولکاتا کے دورے کے بعد وزیرِاعظم بہار کے شہر پورنیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ قومی مکھانا بورڈ کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور تقریباً 36,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے، زراعت اور معیشت کے دیگر شعبوں سے متعلق اقدامات شامل ہوں گے۔ وہیں گذشتہ روز وزیرِاعظم مودی نے آسام کے ضلع دارنگ میں بھی 6,500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت آسام کو رابطے اور صحت کے شعبوں میں مرکزِ نمو بنانے کے لیے پرعزم ہے اور یہ منصوبے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب اہم اقدام ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…