ٹہری گڑھوال، اتراکھنڈ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس حادثے میں قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔ مزید کہا گیا کہ یہ امداد وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (PMNRF) سے فراہم کی جائے گی۔
گہری کھائی میں گاڑی گرنے سے 8 افراد ہلاک
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی چمبا-کوٹی روڈ پر نیل کے قریب بے قابو ہو کر تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے، جن کا علاج ضلع اسپتال باوراری میں جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ایس ڈی ایم گھنسالی الکیش نوڈیال نے تصدیق کی کہ پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ دھامی کا بھی اظہارِ افسوس
حادثے کے فوراً بعد اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF)، پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج اور فوری راحتی اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…
گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…
دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…
کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…
حکام کے مطابق، سڑکوں کے کئی حصے اب بھی متاثر ہیں، جس کی وجہ سے…