قومی

PM Modi and UAE President hold a roadshow : متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زائد النہیان کے ساتھ پی ایم مودی کا گجرات میں روڈ شو

متحدہ عرب امارت کے صدر محمد بن زائد النہیان ہندوستان کے دورے پر ہیں ، وہ گجرات وائبرنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے ہندوستان پہنچے ہیں ۔ گجرات کے احمدآباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ابوظہبی کے صدر کا وزیراعظم نریندر مودی نے  والہانہ استقبال کیا ۔ اس بیچ رسمی ملاقات کے ساتھ ہی محمد بن زائد النہیان نے احمد آباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ روڈ شو میں شرکت کی۔ حالانکہ دیگر کئی ممالک کے سینئر رہنما بھی اس سمٹ میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں لیکن کسی کے ساتھ پی ایم مودی کا روڈ شو نہیں ہوا بلکہ متحدہ عرب امارت کےا میر کے ساتھ روڈ شو کیا گیا ہے اور اس کے بعد سمٹ میں شرکت ہورہی ہے۔

وزیر اعظم مودی بدھ (10 جنوری) کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں چوٹی کانفرنس کے 10ویں اجلاس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، 8 سے 10 جنوری تک گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، پی ایم مودی عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔اب تک کئی رہنماوں اور سی ای اوز سے ملاقات ہوچکی ہے مزید کچھ رہنماوں سے ملاقات شیڈول ہے۔

بتادیں کہ آج تقریبا 9.30 بجے، پی ایم مودی گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن سینٹر پہنچے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرتے نظرآئے، اس کے بعد اعلی عالمی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ بھی ملاقات  کی۔پی ایم او نے کہا کہ انہوں  نے تقریباً 3 بجے وائبرنٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا ہے۔ وہیں شام چھ بجے کے قریب متحدہ عرب امارت کے صدر کا پی ایم مودی نے احمد آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا اور پھر تین کیلو میٹر کا لمبا روڈ شو کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارت کے امیر ساتھ ساتھ تھے۔بتادیں کہ  گاندھی نگر میں 10 سے 12 جنوری تک چوٹی کانفرنس کا 10 واں ایڈیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کے لیے 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

37 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

42 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago