قومی

India-Germany Joint Statement: وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر کا مشترکہ بیان، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے کہا کہ بھارت اور جرمنی تکنیکی، اسٹریٹجک اور اقتصادی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ جرمن چانسلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت، جرمنی کے ساتھ اپنی دوستی اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے گجراتی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”گجرات میں ہم کہتے ہیں ‘آوکارو میٹھو آپجے رے’، یعنی محبت اور خلوص کے ساتھ مہمان کا استقبال کیا جاتا ہے۔ اسی جذبے کے تحت ہم چانسلر کا دل سے بھارت میں خیر مقدم کرتے ہیں“۔

وزیر اعظم مودی اور چانسلر فریڈرک مرز کی موجودگی میں بھارت اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور اختراعی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی پوری انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اور جرمنی اس چیلنج کا مقابلہ متحد ہو کر پوری مضبوطی کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے جی-4 کے تحت بھارت اور جرمنی کا مشترکہ تعاون اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے چانسلر مرز کے دورۂ بھارت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایک خاص وقت میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 برس مکمل کیے جبکہ رواں برس سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سنگ میل صرف وقت کی تکمیل نہیں بلکہ مشترکہ عزائم، باہمی اعتماد اور مسلسل مضبوط ہوتے تعاون کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان تکنیکی تعاون ہر سال مضبوط ہوتا جا رہا ہے اور اس کے اثرات زمینی سطح پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کی یکساں ترجیحات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس میدان میں تعاون مزید گہرا ہوگا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے درمیان گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں تفصیلی دو طرفہ بات چیت ہوئی، جس میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago