قومی

Hemant Soren’s 50th Birthday: پی ایم مودی نے جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کو ان کی سالگرہ پر دی مبارکباد

نئی دہلی: آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا یوم پیدائش ہے۔ وہ 50 سال کے ہو چکے ہیں۔ وہ 10 اگست 1975 کو نیمرا میں پیدا ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیمنت سورین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے سورین کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کی۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی لمبی زندگی کی خواہش کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ’’جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ان کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

 

وہیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعہ ہیمنت سورین مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ’’جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد۔ ایشور انہیں لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے۔‘‘

 

ہیمنت سورین 10 اگست 1975 کو ہوئے پیدا

ہیمنت سورین 10 اگست 1975 کو رام گڑھ ضلع کے نیمرا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ہیمنت سورین نے اپنی ابتدائی تعلیم بوکارو سے مکمل کی، لیکن BIT میسرا رانچی میں اپنی مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔

کھیلوں کے دلدادہ ہیں  سی ایم ہیمنت سورین

سورین کے والد شیبو سورین جے ایم ایم کے بانی اور جھارکھنڈ تحریک کے ایک اہم لیڈر تھے، جن سے انہوں نے سیاست میں آگے بڑھنے کی تحریک لی۔ ہیمنت سورین کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور سائیکل چلانے اور کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ وہ اکثر سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں جس سے ان کی سادگی کا پتہ چلتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

8 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago