قومی

Kerala Assembly Elections: کیرالہ اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ بی جے پی کی انتخابی مہم کی  کریں گے قیادت

نئی دہلی: کیرالہ اسمبلی انتخابات اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور بی جے پی اس بار بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خود ریاست میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نریندر مودی کیرالہ کے مختلف اہم اضلاع کے دورے کریں گے، جہاں وہ ریلیوں سے خطاب کریں گے اور کارکنان میں جوش پیدا کریں گے۔ امت شاہ بھی ریاست میں پہنچ کر پارٹی مہم کو مزید مضبوط کریں گے، جبکہ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سینئر رہنما بھی اس مہم میں شامل ہوں گے۔ پارٹی اس بار جارحانہ انتخابی مہم چلانے کی تیاری میں ہے۔

اہم اضلاع پر توجہ مرکوز

بی جے پی کی خاص توجہ ان علاقوں پر ہے جہاں اسے بہتر امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ان میں کاسرگوڈ، پالکڑ، ترواننت پورم، کولم اور تریشور جیسے اضلاع شامل ہیں، جہاں پارٹی زیادہ ریلیاں اور عوامی رابطہ مہم چلائے گی۔ بی جے پی کو حالیہ دنوں میں دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اداکارسریش گوپی نے تریشور لوک سبھا سیٹ پر 70 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دسمبر 2025 کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن پر قبضہ کیا۔ یہ کامیابیاں پارٹی کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہیں۔

ووٹ شیئر میں معمولی کمی

اگرچہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 15.64 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے، لیکن 2025 کے بلدیاتی انتخابات میں یہ کم ہو کر 14.71 فیصد رہ گئے۔ اس کے باوجود پارٹی قیادت کا ماننا ہے کہ اس کی جڑیں ریاست میں مضبوط ہو رہی ہیں۔ کیرالہ بی جے پی کے صدر راجیو چندرشیکھر نے اعتماد ظاہر کیا کہ پارٹی نہ صرف اپنا کھاتہ کھولے گی بلکہ کئی نشستیں بھی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے رہنماؤں کی موجودگی سے کارکنان کا حوصلہ بڑھے گا اور عوامی حمایت میں اضافہ ہوگا۔ کیرالہ میں مسلم اور عیسائی برادری کی مجموعی آبادی تقریباً 42 فیصد ہے، جو بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھی جاتی ہے۔ پارٹی اب ان طبقات کے رہنماؤں سے رابطے بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

3 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago