قومی

Vietnam boat tragedy: ویتنام کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے بھارتی سیاح نے سنائی خوفناک داستان، 15 بھارتیوں کی موت، وزیراعظم مودی اور ایس جے شنکر کا اظہارافسوس

نئی دہلی : ویتنام کے معروف سیاحتی مقام فو کووک جزیرے کے قریب ہفتے کے روز پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں کم از کم 15 بھارتی شہری ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 13 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی میں بھارتی سیاحوں سمیت عملے کے ارکان سوار تھے۔ اس حادثے میں محفوظ رہنے والے تمل ناڈو کے پلانی کے رہائشی نرمل کمار نے خوفناک لمحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشتی چند ہی لمحوں میں الٹ گئی اور کئی افراد کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔نرمل کمار کے مطابق وہ اپنے دوست کے ساتھ کشتی کے اگلے حصے میں بیٹھے ہوئے تھے اور تمام مسافر دوپہر کے کھانے کے لیے سمندر کی سیر پر نکلے تھے۔ اسی دوران تیز ہواؤں کے درمیان اچانک ایک بڑی سمندری لہر کشتی سے ٹکرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کہ کوئی صورتحال کو سمجھ پاتا، چند سیکنڈ کے اندر پوری کشتی الٹ چکی تھی۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر کشتی پر وزن بھی زیادہ تھا، جس کی وجہ سے حادثہ انتہائی تیزی سے پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ اگلے حصے میں موجود ہونے کی وجہ سے وہ اور ان کے دوست پانی میں گر کر کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ تقریباً 20 دیگر افراد بھی کشتی کے بیرونی حصے میں ہونے کے باعث اپنی جان بچا سکے، لیکن جو لوگ پچھلے حصے میں بیٹھے تھے وہ کشتی کے اندر ہی پھنس گئے اور باہر نہ نکل سکے، جس کے باعث ان کی جان چلی گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 21 افراد کو محفوظ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فو کووک کے قریب بھارتی شہریوں سے متعلق کشتی حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ویتنام میں بھارتی سفارت خانہ اور قونصل خانہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور بھارتی حکام مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

ادھر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے بتایا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے تین سیاح بھی اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق آندھرا پردیش سے 33 رکنی سیاحتی وفد ویتنام گیا تھا، جن میں سے 19 افراد حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار تھے۔ تین افراد کی موت جبکہ دیگر کو بحفاظت بچا لیا گیا، تاہم ایک مسافر شدید زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

چندر بابو نائیڈو نے حکام کو تمام زندہ بچ جانے والے سیاحوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی و انتظامی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دوسری جانب ویتنامی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ بھارتی سفارت خانہ بھی مقامی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کی مدد میں مصروف ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 32 بھارتی سیاح، عملے کے تین ارکان اور ایک معاون ملازم سمیت مجموعی طور پر 36 افراد سوار تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago