قومی

Commerce Minister Piyush Goyal thanks PM Modi: وزیراعظم مودی، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے پیوش گوئل کی سالگرہ پر دی مبارکباد

نئی دہلی :مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل آج اپنی 62ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی پیدائش 13 جون 1964 کو ہوئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت مند اور طویل زندگی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر پیوش گوئل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تجارت اور کاروبار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارت کی خود انحصاری مزید مضبوط ہو رہی ہے اور ملک خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم  مودی نے ان کی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیوش گوئل نے وزیر تجارت و صنعت کی حیثیت سے اپنی محنت، لگن اور عزم کے ذریعے وزیراعظم مودی کے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پیوش گوئل کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لیے پرارتھناکی۔

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن گڈکری نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ان کے ساتھی پیوش گوئل کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان انہیں بہترین صحت، لمبی عمر اور خوشحال زندگی دئے۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پیغام میں پیوش گوئل کو ایک مقبول سیاست دان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے پرارتھناکی کہ بھگوان سدھی ونائک انہیں صحت مند اور طویل زندگی عطا کریں۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیوش گوئل کی خدمات ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ان کے لیے کامیابی، عزت اور درازیٔ عمر کی دعا کی۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف اور آتم نربھر بھارت کے عزم کو مضبوط بنانے کے لیے پیوش گوئل کی جانب سے اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں کی جانے والی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور صنعتی پیش رفت میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پیوش گوئل بھارتی سیاست اور اقتصادی پالیسی سازی میں ایک نمایاں شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالتے آ رہے ہیں اور حکومت کی اقتصادی اصلاحات، صنعتی ترقی اور عالمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ ان کے حامیوں اور کارکنوں نے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

42 minutes ago

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

3 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

5 hours ago