قومی

New recruits to be Karmayogis: وزیراعظم مودی کی نئے سرکاری ملازمین کو ’کرم یوگی‘ بننے کی نصیحت، کہا-’’نوجوان عوامی خدمت کو بنائیں اپنا مشن‘‘

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کو حساسیت، اعلیٰ اخلاقیات اور بہترین طرزِ عمل کے ساتھ انجام دیں اور خود کو ایک مستقل ’’کرم یوگی‘‘ کے طور پر دیکھیں۔ 19ویں روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کا اصل مقصد عوام کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا: ’’کسی بھی نظام کی اصل طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں۔ سرکاری نوکری عوام کی زندگی آسان بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جس بھی محکمے میں نوجوان کام کریں گے، وہاں ان کا رویہ، حساسیت اور ورک ایتھکس انتہائی اہم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے نئے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام کو محض نوکری نہ سمجھیں بلکہ مسلسل عوامی خدمت کے مشن کے طور پر انجام دیں۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے دیہی معیشت کو نئی رفتار دی

نریندر مودی نے ’’آئی گوٹ کرم یوگی‘‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مسلسل سیکھتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کرم یوگی پرارمبھ‘‘ جیسے ماڈیولز نئے ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور عوام مرکوز پالیسیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں مدد دیں گے۔ وزیراعظم کے مطابق بھارت کے عوام کی توقعات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اس لیے سرکاری خدمات میں شامل نوجوانوں کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ بھارت کی ترقی اور روزگار کے مواقع میں انفراسٹرکچر کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ریلوے، ہائی ویز، ایئرپورٹس، بندرگاہوں، لاجسٹکس اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں غیر معمولی توسیع ہوئی ہے۔ ان کے مطابق جب دیہات اور دور دراز علاقوں کو ترقی سے جوڑا جاتا ہے تو اس کے فوائد زیادہ لوگوں تک پہنچتے ہیں۔

دیہات اور شہروں کے درمیان فرق ہورہا ہے کم

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید سڑکوں کی وجہ سے دیہات سے منڈیوں تک رسائی آسان ہوئی ہے، بجلی کی بہتر فراہمی سے چھوٹی صنعتیں فروغ پا رہی ہیں اور زراعت میں ویلیو ایڈیشن بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی نے دیہی آبادی کو بھی دنیا سے جوڑ دیا ہے۔ مودی کے مطابق: ’’شہر اور گاؤں کے درمیان فرق کم ہوتا جا رہا ہے، جس سے معیشت کو نئی رفتار ملی ہے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت مضبوط ہو رہی ہے۔‘‘ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز روزگار میلہ پروگرام کے تحت 51 ہزار سے زائد نوجوانوں میں تقرری نامے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف روزگار پیدا کرتے ہیں بلکہ ملک میں خود اعتمادی اور قومی وقار کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago