قومی

PM Modi addresses the 78th Session of the World Health Assembly: وزیر اعظم مودی نے عالمی صحت اسمبلی سے کیا خطاب، کہا-صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مربوط وژن اور تعاون پر منحصر

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو عالمی صحت اسمبلی (ورلڈ ہیلتھ اسمبلی) کے دوران کہا کہ ایک صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مربوط وژن اور تعاون پر منحصر ہے اور ہندوستان کا نقطہ نظر گلوبل ساؤتھ کو درپیش صحت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قابل نقل، توسیع پذیر اور پائیدار ماڈل پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 واں اجلاس جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی صحت سے متعلق اس ایجنسی نے اس سال کے اجلاس کا موضوع ’’صحت لیے ایک دنیا‘‘ رکھا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یہ موضوع عالمی صحت کے تعلق سے ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے 2023 ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تب ’ایک زمین، ایک صحت‘‘ کے بارے میں بات کی گئی تھی، لیکن ایک صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مربوط وژن اور تعاون پر ہی منحصر ہے۔ اس دوران انھوں نے مثال کے طور پر ’’آیوشمان بھارت‘‘ اسکیم کا ذکر کیا، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے، جو کہ جو 580 ملین لوگوں کا احاطہ کرتی ہے اور انھیں مفت علاج فراہم کرتی ہے۔

آیوشمان بھارت کا کیا ذکر

انھوں نے ہندوستان کے ایسے ہزاروں صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے وسیع نیٹ ورک کا بھی ذکر کیا جو کینسر، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی جلد اسکریننگ اور پتہ لگانے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ساتھ ہی ہزاروں سرکاری دواخانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جو نمایاں طور پر کم قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کرتی ہیں۔

صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر ڈالی روشنی

صحت کے میدان میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدامات جیسے ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کا ذکر کیا جو حاملہ خواتین اور بچوں کی ویکسینیشن کا پتہ لگاتا ہے اور منفرد ڈیجیٹل صحت شناختی نظام، جو فوائد، انشورنس، ریکارڈ اور معلومات کو مربوط کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کی وجہ سے اب کوئی بھی شخص ڈاکٹر سے دور نہیں ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی مفت ٹیلی میڈیسن سروس پر روشنی ڈالی، جس سے 340 ملین سے زیادہ لوگوں نے کنسلٹ کیا ہے۔

ہم دنیا کے ساتھ اپنی قابلیت اور صلاحیت کے اشترا کے لیے تیار ہیں: وزیر اعظم مودی 

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ’’دنیا کی صحت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی کتنی اچھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔‘‘ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گلوبل ساؤتھ خاص طور پر صحت کے چیلنجوں سے متاثر ہے، وزیر اعظم مودی نے زور دیا کہ اس سے مقابلے کے لیے ہندوستان کا نقطہ نظر قابل نقل، توسیع پذیر اور پائیدار ماڈل فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی قابلیت اور صلاحیت کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ساتھ۔

اپنے خطاب کا اختتام وزیر اعظم مودی نے ویدوں کے ذکر کے ساتھ کیا۔ انھوں نے کہا ’’میں ویدوں کی ایک لازوال دعا کے ساتھ اپنی بات ختم کرتا ہوں۔ تمام مخلوق خوش رہے ، سب بیماری سے پاک رہیں۔ سب پر مہربانی ہو، کسی کو تکلیف نہ ہو ۔ ہزاروں سال پہلے ہمارے دانشوروں نے دعا کی تھی کہ ہر کوئی صحت مند، خوش اور بیماری سے پاک رہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ نظریہ پوری دنیا کو متحد کرے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: نوجوانوں کو بڑا تحفہ، 20ویں روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پی ایم مودی دیں گے تقرری نامے

20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…

20 minutes ago

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

2 hours ago

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

3 hours ago