وزیر اعظم مودی نے پیر کے ریو ڈی جنیرو میں سترہویں برکس سربراہی اجلاس میں ’’ماحولیات، COP30 اور عالمی صحت‘‘ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں ’ماحولیات، COP30 اور عالمی صحت‘ کے سیشن سے خطاب کیا۔ میں برکس سربراہی اجلاس میں ان موضوعات پر بحث شروع کرنے کے لیے برازیل کا شکر گزار ہوں کیوں کہ یہ بنی نوع انسان کے مستقبل کے لیے اہم موضوعات ہیں۔‘‘
مشترکہ کوششوں سے ہی بہتر ہوگی ہمارے سیارے کی صحت: پی ایم مودی
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’ہمارے لوگوں اور سیارے کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ COVID-19 وبائی مرض نے ہمیں سکھایا کہ وائرس ویزے کے ساتھ نہیں آتے اور نہ ہی پاسپورٹ کی بنیاد پر اس کا حل نکلتا ہے۔لہٰذا ہمیں اپنے سیارے کو صحت مند بنانے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔‘‘
پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے دوران اس حوالے سے ہندوستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا اور آیوشمان بھارت اسکیم کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کو اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہیلتھ کوریج اسکیم آیوشمان بھارت شروع کرنے پر فخر ہے۔ ہم نے اپنے صحت کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ہمارے پاس دوائی کے متحرک روایتی نظام بھی ہیں جو صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ ہندوستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ مشن، ای-سنجیونی پلیٹ فارم، اور ٹیلی میڈیسن خدمات کے ذریعے دیہی و دور دراز علاقوں میں بھی معیاری صحت کی سہولیات پہنچائی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…