بھارت ایکسپریس اردو-
kyunki saas bhi kabhi bahu thi season-2: ٹی وی کا آئیکونیک شو’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ کا نیا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ شوکی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اوراسمرتی ایرانی اورامرناتھ اپادھیائے ایک بارپھرتلسی اورمہرکے رول میں نظرآئیں گے۔ اسمرتی ایرانی کا تلسی کے رول میں لُک لیک ہوگیا ہے، جس میں وہ پرپل رنگ کی بارڈروالی ساڑی میں نظرآرہی ہیں۔ اسمرتی ایرانی کا لُک سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے، جس میں وہ تلسی کے گیٹ اپ میں نظرآرہی ہیں۔
وائرل ہورہی تصویرمیں نظرآرہا ہے کہ اسمرتی ایرانی نے گولڈن بارڈروالی میرون رنگ کی ساڑی پہنی ہے اورپرانے شوکی طرح منگل سوتر، ہار، بڑی لال بندی اورسائیڈ پارٹیڈہیئراسٹائل کے ساتھ سندوربھرا ہے۔ اب ان کے رول اورآگے کی کہنی سے متعلق کافی بحث ہونے لگی ہے۔
امراپادھیائے کا بیان
امراپادھیائے نے شوکے پہلے دن کے شوٹ کے تجربے کے بارے میں بات کی اورکہا کہ پرانے دن یاد آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ بھی اچھے سے جارہی ہے اورٹی وی میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے، اس لئے شو میں بھی تھوڑی تبدیلی ہوگی۔
ایکتا کپورکا تجسس
ایکتا کپورنے کہا کہ جب انہوں نے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ بنایا تھا، توانہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ہندوستان کی ٹیلی ویژن وراثت کا اتنا اہم حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیزن کے ساتھ، وہ پرانے مداحوں اورنئی نسلوں دونوں کے لئے شوکونئے نظریے سے پیش کرنا چاہتی ہیں۔
سال 2008 میں ختم ہوگیا تھا شو
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ کا پہلا سیزن 2000 میں شروع ہوا تھا اور2008 میں ختم ہوا تھا۔ شوکے 1833 ایپیسوڈ آئے تھے اوراسے فینس نے کافی پسند کیا تھا۔ اب نئے سیزن سے متعلق فینس ایکسائیٹیڈ ہیں اورشوکی واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔
سال 2014 میں مل گیا تھا کانٹریکٹ
واضح رہے کہ اسمرتی ایرانی نے حال ہی میں کرن جوہراوربرکھا دت سے بات چیت میں انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اسمرتی کو 2014 میں ہی ملا تھا۔ انہوں نے اپنی بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ اگرآپ شوکے بارے میں سب سے سیکریٹ بات پوچھیں گے تویہی ہے کہ مجھے 2014 میں اسے پھرسے کرنے کا کانٹریکٹ ملا تھا۔ حالانکہ ان دنوں میں نے اس سے دوری بنالی تھی۔ اس وقت میں حکومت ہند میں وزیربن چکی تھی۔ سیٹ تقریباً تیارتھا، تاہم مجھے فون آیا کہ آپ کوکابینہ کے وزیرکے طور پر کام کرنا ہے۔ آپ کوحلف اٹھانا ہوگا۔
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…