قومی

“PM Modi frightened of Trump” Rahul Gandhi: ’’مودی، ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں‘‘ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ، لگائے متعدد الزامات

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر بدھ کے روز سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

’’مودی ٹرمپ کے سامنے خوفزدہ ہیں‘‘

راہل گاندھی نے ٹرمپ کے دعوے پر اعتراض کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر متعدد الزامات کی فہرست پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ’’وزیراعظم مودی ڈونالڈ ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں:

*   ٹرمپ کو بھارت کے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ اور اعلان کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

*   مسلسل بے عزتی کے باوجود انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجتے ہیں۔

*   وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ منسوخ کیا۔

*   شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

*   آپریشن سندور پر ٹرمپ کے موقف کی تردید نہیں کی۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد مواقع پرٹرمپ کے دباؤ کو برداشت کیا اور بھارت کے قومی مفاد کو مناسب انداز میں پیش نہیں کیا۔

جے رام رمیش نے بھی سوال اٹھایا

سینئر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بھی وزیراعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ مودی نے اہم فیصلے امریکہ کو سپرد کر دیے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے بار بار دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے کئی بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی، لیکن وزیراعظم مودی اس پر خاموش رہے۔ جے رام رمیش نے کہا: ’’10 مئی 2025 کو شام 5:37 پر امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سب سے پہلے اعلان کیا کہ بھارت نے آپریشن سندور روک دیا ہے۔ بعد میں صدر ٹرمپ نے پانچ مختلف ممالک میں 51 مرتبہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت پر دباؤ ڈال کر یہ کارروائی روکی، مگر ہمارے وزیرِ اعظم خاموش رہے۔‘‘

ٹرمپ کا روسی تیل درآمدات پر اعتراض

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے انہیں یقین دلایا کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام ماسکو پر عالمی دباؤ بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم خوش نہیں تھے کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے، کیونکہ اس سے روس کو اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً پندرہ لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جس میں زیادہ تر فوجی ہیں۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی پچھلی روسی تیل درآمدات کو معاشی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا، لیکن امریکہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ توانائی کے ذرائع میں تنوع لائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بھارت پر اضافی 25 فیصد محصولات عائد کیے کیونکہ بھارت کی روسی تیل کی درآمدات، براہ راست یا بالواسطہ، امریکہ کے لیے غیرمعمولی اور خطرناک ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح

بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…

10 minutes ago

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

45 minutes ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

1 hour ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

2 hours ago