قومی

PM Modi Meeting: غیر ملکی دورے سے واپسی پر وزیر اعظم مودی کی اہم میٹنگ، بڑے فیصلوں کا امکان

نئی دہلی : پانچ ممالک کے دورے سے وطن واپس لوٹتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اہم میٹنگ طلب کر لی ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان اس اجلاس کو نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت اس میٹنگ میں معیشت، توانائی اور عوامی سہولتوں سے متعلق بڑے فیصلے لے سکتی ہے۔آج یعنی جمعرات کو وزراء کونسل کی میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں تمام کابینہ وزراء، آزادانہ چارج والے وزرائے مملکت اور دیگر وزرائے مملکت شریک ہوں گے۔ یہ رواں سال کی پہلی وزراء کونسل میٹنگ ہوگی اور ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کابینہ میں ردوبدل کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر خام تیل، گیس اور توانائی سپلائی سے متعلق صورتحال حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔ حالیہ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو لے کر بھی مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ حکومت عام لوگوں پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ حالیہ فیصلوں کے نتائج، جاری اسکیموں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری منصوبوں کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی و ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مختلف وزارتوں کو یہ ہدایت دی جا سکتی ہے کہ عام شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ توانائی، زراعت، کھاد، ہوابازی اور شپنگ جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت ورک فرام ہوم سے متعلق نئی گائیڈ لائنز یا احتیاطی اقدامات پر بھی غور کرے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کام کاج متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیا بحران شروع ہونے کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے مختلف وزارتوں کو ہدایت دی تھی کہ متاثرہ علاقوں اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ آج کی میٹنگ کو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں عوامی مفاد سے متعلق کئی اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

19 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

44 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago