نئی دہلی: چھتیس گڑھ کا بستر خطہ کبھی ماؤ ازم، تشدد اور پسماندگی کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن اب آہستہ آہستہ یہ علاقہ اپنی ایک نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔ آج بستر ملک بھر میں اپنی بھرپور قبائلی ثقافت، روایات اور ورثے کے لیے پہچانا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کی نمایاں مثال ’بستر پنڈم‘ تہوار ہے، جو 7 سے 9 فروری کے درمیان بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ چھتیس گڑھ میں 7 سے 9 فروری کے درمیان ’بستر پنڈم‘ کے نام سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بستر کی بھرپور ثقافت، روایات اور قبائلی ورثے کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس کوشش سے جڑے تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تہوار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ پہلے جب بستر کا نام لیا جاتا تھا تو ذہن میں ماؤ ازم، تشدد اور ترقی کی کمی کی تصویر ابھرتی تھی، لیکن اب حالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔ آج بستر ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بستر کا مستقبل امن، ترقی اور ثقافتی فخر سے بھرپور ہو۔’بستر پنڈم‘ تہوار میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شرکت کی اور اسے بستر کے لیے تاریخی تبدیلی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے انتہاپسندوں کے خوف اور تشدد پر قابو پا کر بستر اب اپنی ثقافت اور ورثے کو فروغ دے رہا ہے اور ترقی یافتہ بھارت کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہے۔ امیت شاہ نے جگدل پور میں قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو اعزازات تقسیم کیے اور ان سے ملاقات بھی کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نکسلیوں نے برسوں تک بستر کو آئی ای ڈی اور بارود کے اندھیرے میں دھکیل رکھا تھا، لیکن وزیراعظم مودی کی قیادت میں آج یہاں کی فنونِ لطیفہ، ثقافت، کھانے اور ورثے کو عالمی سطح پر پہچان مل رہی ہے۔ انہوں نے ’بستر پندم‘ میں قبائلی فن اور ثقافت کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔امت شاہ نے کہا کہ نیک نیتی، مضبوط پالیسیوں اور واضح وژن والی حکومت کس طرح ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہے، اس کی زندہ مثال ’بستر پندم‘ میں خوشحال اور پُرامید بستر ہے، جو وزیراعظم مودی کی قیادت میں نکسلیت سے ترقی کے سفر کا گواہ بن چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیراعظم گجرات میں 4,030 نئے بچوں کے لیے سازگار آنگن واڑی مراکز کا سنگِ بنیاد…
ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…
تین روزہ بین الاقوامی پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز جمعہ کو ہوٹل…
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے تمام مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے 18 دنوں…
ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…
دھوکہ دہی معاملے کی تفتیش کے دوران سکیش کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں…