انٹرٹینمنٹ

Firing at Rohit Shetty’s house: روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ معاملہ میں نیا انکشاف، مکینک کی آڑ میں بشنوئی گینگ کو ہتھیار سپلائی کرتا تھا ملزم آسارام

ممبئی: فلم ساز و ہدایت کار روہت شیٹی کے جوہو واقع گھر پر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں مسلسل نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ جانکاری کے مطابق، گرفتار ملزم آسا رام فاسلے مکینک کی آڑ میں گزشتہ چار برسوں سے لارنس بشنوئی گینگ کے لیے ہتھیار سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق آسا رام فسلے پونے کے مالولی علاقے کا رہنے والا ہے اور گزشتہ دس سالوں سے وارجے علاقے کے ایک گیراج میں مکینک کے طور پر کام کر رہا تھا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ شبھم لونکر سے بے حد متاثر تھا، جو بابا صدیقی قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ اور لارنس بشنوئی گینگ کا قریبی رکن ہے۔

شبھم لونکر کے اثر میں آ کر گینگ میں شمولیت

فاسلے نے تقریباً چار سال قبل لونکر کے اثر و رسوخ اور علاقے میں اس کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے بشنوئی گینگ میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد سے وہ لونکر کا خاص کارندہ بن کر گینگ کے لیے سرگرم رہا۔ روہت شیٹی کے گھر فائرنگ کیس میں پہلے گرفتار کیے گئے چار ملزمان میں شامل سوپنل ساکٹ سے بھی فسلے کی اچھی واقفیت تھی، اور دونوں کی ملاقات لونکر کے ذریعے ہوئی تھی۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فسلے کو لگتا تھا کہ گینگ میں شامل ہونے سے اس کے علاقے میں اس کا اثر و رسوخ بڑھے گا۔ اس کے قریبی حلقے کے کچھ لوگوں کو اس کی سرگرمیوں کا علم تھا، تاہم وہ خود گینگ سے وابستہ ہیں یا نہیں، اس کی جانچ جاری ہے۔

ہتھیار سپلائی کا پورا نیٹ ورک

پولیس کے مطابق لونکر کی ہدایت پر فسلے نے سوپنل ساکٹ کو ہتھیار فراہم کیے، جنہیں بعد میں ساکٹ نے فائرنگ کے لیے ایک نامعلوم شوٹر کے حوالے کیا۔ فاسلے کو ہتھیار سپلائی کے بدلے کتنی رقم ملی اور اس نے یہ ہتھیار کہاں سے حاصل کیے، اس بارے میں تاحال واضح جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ روہت شیٹی کے گھر پر ہوئے حملے کے معاملے میں پولیس پوری طرح چوکس ہے، تاہم اصل شوٹر تک اب تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ اس کی تلاش میں متعدد ٹیمیں سرگرم ہیں۔ پولیس فاسلے کے موبائل فون کا ڈیٹا کھنگال رہی ہے تاکہ حذف شدہ پیغامات اور مواصلاتی روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

20 minutes ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

1 hour ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

2 hours ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

13 hours ago