قومی

Plea in Court by former bureaucrats: مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے والے دھرم سنسد کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی،یوپی پولیس نے نہیں لیا کوئی ایکشن

کئی سابق بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس میں غازی آباد میں یتی نرسمہانند اور دیگر کی طرف سے اس ہفتے منعقد ہونے والی دھرم سنسد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ توہین عدالت  سے متعلق درخواست میں ان لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش پولیس ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ “مسلمانوں کی نسل کشی” کی کال دی گئی ہے۔ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے درخواست دائر کرنے والے کچھ سابق بیوروکریٹس کی طرف سے پیش ہوکر چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ کو بتایا کہ درخواست کو فوری طور پر درج کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر سی جے آئی کھنہ نے درخواست گزار کے وکیل کو ای میل بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس کھنہ نے کہا کہ میں اس پر غور کروں گا۔ براہ کرم ایک ای میل بھیجیں۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 2022 میں مجرموں کے مذہب کو دیکھے بغیر نفرت انگیز تقاریر کے معاملات میں از خود کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ نرسمہانند پر بار بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی کا عوامی مطالبہ کیا گیا ہے اور اس عرضی کی فوری سماعت کی ضرورت ہے کیونکہ ‘دھرم سنسد’ منگل سے شروع ہوگی۔ منگل سے ہفتہ تک غازی آباد کے ڈاسنا میں شیو شکتی مندر کے احاطے میں ‘یتی نرسنگھند فاؤنڈیشن’ کے ذریعہ ‘دھرم سنسد’ کا انعقاد کیا جانا ہے۔

بتادیں کہ 2022 میں سپریم کورٹ نے تمام قابل اور مناسب حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ از خود نوٹس لیں اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں اور نفرت انگیز تقاریر میں ملوث افراد یا گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔ سماجی کارکنوں اور سابق بیوروکریٹس نے غازی آباد ضلع انتظامیہ اور اتر پردیش پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، جس میں ان پر سپریم کورٹ کے حکم کی جان بوجھ کر توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔عرضی گزاروں میں کارکن ارونا رائے، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اشوک کمار شرما، سابق آئی ایف ایس افسر دیب مکھرجی اور نواریکھا شرما و دیگر شامل ہیں۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد ‘دھرم سنسد’ میں مبینہ نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ یتی نرسمہانند سمیت کئی لوگوں کے خلاف فوجداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس دھرم سنسد کی ویب سائٹ اور اشتہارات میں اسلام کے پیروکاروں کے خلاف متعدد فرقہ وارانہ بیانات ہیں جو مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

9 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

11 hours ago