مظفرپور، 30 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر زبردست سیاسی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی پہچان پانچ الفاظ میں سمائی ہوئی ہے — ’’کٹّہ (ہتھیار)، ظلم و بربریت، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن‘‘۔ مودی نے کہا کہ ’’بہار کا وقار بڑھانا، یہاں کی میٹھی بولی کو دنیا تک پہنچانا، ریاست کی ثقافت اور شناخت کو عالمی سطح پر مقام دلانا اور بہار کی ترقی کو رفتار دینا این ڈی اے اور بی جے پی کی سب سے بڑی ترجیح ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت خوشحال تھا، تب بہار اس کا مرکز تھا۔ ’’اب ترقی یافتہ بھارت بنانے کے لیے بہار کا ترقی یافتہ ہونا اتنا ہی ضروری ہے‘‘۔
اپوزیشن پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’’راجد اور کانگریس نے برسوں تک بہار پر حکومت کی، مگر ریاست کو صرف مایوسی، بدعنوانی اور لاقانونیت دی۔ میں ان کے دورِ حکومت کو پانچ الفاظ میں بیان کر سکتا ہوں — کٹّہ، ظلم، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن۔ یہی ان کا جنگل راج ہے، یہی ان کی پہچان ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’جہاں کٹّہ اور ظلم کا راج ہو، وہاں قانون دم توڑ دیتا ہے۔ جہاں کڑواہٹ پھیلانے والی سیاست ہو، وہاں سماج میں بھائی چارہ باقی نہیں رہتا۔ جہاں بدانتظامی ہو، وہاں ترقی کا نام و نشان نہیں ہوتا اور جہاں کرپشن ہو، وہاں سماجی انصاف کبھی ممکن نہیں ہوتا۔ وہاں صرف کچھ خاندان خوشحال ہوتے ہیں، عوام نہیں‘‘۔
مودی نے مزید کہا کہ ایسے لوگ بہار کا بھلا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے راجد اور کانگریس پر چھٹھ مہاپرو کی توہین کا بھی الزام لگایا۔ ان کے مطابق کہ ’’یہ وہی لوگ ہیں جو چھٹھی میا کی پوجا کرنے والی خواتین کا مذاق اڑاتے ہیں۔ جو مائیں گنگا جی میں کھڑے ہو کر سورج دیو کو ارگھ دیتے ہوئے دن بھر کا ورت رکھتی ہیں، ان کے عقیدے کو یہ ڈرامہ کہتے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے سوال کیا کہ ’’کیا بہار کی مائیں اور بہنیں چھٹھی میا کے اس توہین کو برداشت کریں گی؟‘‘ انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام اپنے ایمان اور تہذیب کے اس توہین کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مودی نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار خودداری اور شجاعت کی زمین ہے، جو اپنے تہذیبی وقار کے ساتھ کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…