قومی

Petrol-Diesel Price: پٹرول- ڈیژل کی قیمت میں اس شہر میں ہوئی کمی، جانئے آپ کے شہر میں کیا ہے آج کی قیمت

Petrol Diesel Rate: ملک میں اس وقت پٹرول اورڈیژل کی قیمتیں مستحکم ہیں اور بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج ہم کو بتا رہے ہیں کہ کچے تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں۔

آج کیا ہے کچے تیل کی قیمت

عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں پر نظرڈالیں توان میں مضبوطی ہی نظرآرہی ہے۔ آج برینٹ کروڈ 81 ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے اور 80.99  ڈالر کی قیمت پر بنا ہوا ہے۔ وہیں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 74.40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر بنا ہوا ہے۔ حالانکہ کچے تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن آج ملک کے کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

 چار میٹرو شہروں میں کیا ہے پٹرول-ڈیژل کی قیمت

دہلی: پٹرول 96.72  روپئے، ڈیژل 89.62  روپئے فی لیٹر

ممبئی: پٹرول 106.31  روپئے، ڈیژل 94.27  روپئے فی لیٹر

 کولکاتا: پٹرول 106.03 روپئے، ڈیژل 92.25  روپئے فی لیٹر

چنئی: پٹرول 102.63  روپئے، ڈیژل 94.24  روپئے فی لیٹر

این سی آر میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت کیا ہے؟

گوتم بدھ نگر (نوئیڈا-گریٹرنوئیڈا) میں آج پٹرول کی قیمت میں 13 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے اور یہ  96.79  روپئے فی لیٹر پرآگیا ہے۔ جبکہ ڈیژل 12 پیسے کم ہوکر89.96  روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔ گروگرام میں آج بھی پٹرول اورڈیژل کی قیمت 29-29 پیسے کم ہوئی ہیں۔ گروگرام میں پٹرول 29 پیسے سستا ہوکر 96.89  روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ وہیں ڈیژل بھی 89.76 روپئے فی لیٹر کی شرح سے مل رہا ہے۔ غازی آباد آج پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہاں پٹرول 96.58  روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 89.75  روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔

ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249  نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222  نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice  اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122  نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago