قومی

Turkey-Syria Earthquake: زلزلہ متاثرہ ترکی اور شام کو ملا ہندوستان کا ساتھ، راحت بچاؤ کام میں مدد کے لئے روانہ ہوئی این ڈی آر ایف کی ٹیمیں

دہلی سے متصل  یوپی کے غازی آباد میں ٹریننگ یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری آلات کے ساتھ این ڈی آرایف کی ٹیمیں ہنڈن  ایئرپورٹ سے ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقے میں تلاشی کاموں کے لئے روانہ ہوگئیں۔ این ڈی آرایف کے ڈی آئی جی آپریشن اور ٹرینر محسن شاہدی نے بتایا کہ ترکی اور شام میں خطرناک زلزلہ آنے سے کئی لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے این ڈی آرایف کی 2 ٹیمیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ہندوستان نے پیر کے روز کہا کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں ترکی کے مدد کے لئے تیار ہے۔ خطرناک زلزلہ پرتشویش اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگ ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ترکی میں زلزلہ سے نمٹنے کے لئے ہرممکن مدد دینے کے لئے وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے فوری امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری آلات کے ساتھ 100 ملازمین والی این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں تلاشی اوربچاؤ کاموں کے لئے ترکی جانے کے لئے تیار ہیں۔ ضروری دواؤں کے ساتھ تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی تیار کی جارہی ہیں۔ راحتی اشیاء ترکی حکومت کے ساتھ مل کر بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترکی-شام سرحدی علاقے میں پیر کی صبح خطرناک زلزلہ آیا، جس کا ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھا۔ اس شدت کے زلزلے کے سبب 4000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی میں تازہ اعدادوشمار کے مطابق، تقریباً 2900 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شام میں 1300 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے، جس میں ایندھن پائپ لائنوں اورتیل رفائنریوں میں آتشزدگی شامل ہے۔ جیسے ہی بچاؤ ٹیمیں سرد موسم میں منہدم عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے پھنسے لوگوں کونکالنے اور متاثرین کے لئے بازآباد کاری کے کاموں میں مصروف ہوئے، ایک اور بڑا زلزلہ، جس کی شدت 7.5 ریکٹراسکیل تھا، نے اسی علاقے کو ہلاکر رکھ دیا۔ اس کے بعد درجنوں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

8 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

31 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago