قومی

Petrol-diesel prices: ملک کے ان شہروں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی، جانیں آج کی تازہ ترین قیمت

Petrol-diesel prices: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ کچھ عرصے سے گر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے کچھ شہروں میں ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ تیل کمپنیوں نے صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ اب گر کر 70.89 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ 75.53 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ریاستی حکومتیں اس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں پر VAT عائد کرتی ہیں اس لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔

ہندوستان  کے  چار بڑے میٹروں شہروں میں پٹرول وڈیزل کی قیمتیں

نئی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے میں دستیاب ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.73 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.33 روپے فی لیٹر ہے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 96.79 روپے اور ڈیزل 14 پیسے سستا ہو کر 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ غازی آباد کی بات کریں تو یہاں پٹرول 96.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ میں پیٹرول 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.77 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

 راجستھان میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے مہنگی ہو کر 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر 93.89 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ گروگرام میں پٹرول کی قیمت 96.99 روپے پر برقرار ہے اور ڈیزل 21 پیسے کم ہو کر 89.65 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ بہار کے پٹنہ میں پیٹرول کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 107.48 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے بڑھ کر 94.26 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago