قومی

Petrol Diesel Prices: ہولی کے دن 1.31 روپئے مہنگا ہوا پٹرول، ڈیژل کی قیمت میں 1.19 روپئے اضافہ، چیک کریں آج کی قیمت

گلوبل مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 3 ڈالر  کی گراوٹ آئی ہے۔ اس درمیان بدھ کی صبح تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری پٹرول-ڈیژل کے خوردہ قیمت (Petrol Diesel Prices) میں کئی جگہ تبدیلی نظر آرہی ہے۔ ہولی کے دن بھی آج کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، غازی آباد میں پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوکر 96.58 روپئے لیٹر پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیژل یہاں 33 پیسے چڑھ کر 89.75 روپئے لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ گروگرام میں آج پٹرول 26 پیسے سستا ہوا، جو 96.84 روپئے لیٹرہوگیا ہے۔ ڈیژل 24 پیسے ٹوٹ کر 89.72 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ راجستھان کی راجدھانی جے پور میں پٹرول کی قیمت 1.31 روپئے بڑھ کر 109.39 روپئے لیٹر ہوگیا ہے، جبکہ ڈیژل 1.19 روپئے بڑھ کر 94.55 روپئے لیٹر پہنچ گیا ہے۔

کچے تیل کی بات کریں تو اس کی قیمتوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بڑی گراوٹ آئی ہے۔ برینٹ کروڈ 3 ڈالر سستا ہوکر 83.31 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی تین ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 77.50 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت

دہلی میں پٹرول 96.65 روپئے اور ڈیژل 89.82 روپئے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر

ان شہروں میں تبدیل ہوئی قیمت

غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپئے اور ڈیژل 89.75 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

جے پور میں پٹرول 109.39 روپئے اور ڈیژل 94.55 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

گروگرام میں پٹرول 96.84 روپئے اور ڈیژل 89.72 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249  نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222  نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice  اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122  نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago