Holi Wishes 2023: پورے ملک میں آج خوب دھوم دھام سے ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ ہرکوئی گلال لگاکر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکبادیاں پیش کر رہا ہے۔ وہیں ملک کے سیاسی رہنماوں نے بھی ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ لوگوں کو ہولی کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ سبھی سیاسی لیڈروں کی طرف سے ملک کے باشندوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرنے کی دعائیں کی گئی ہیں۔
دوسری طرف، ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے انتظامی نظام بھی کافی سرگرم نظرآرہی ہے۔ کوئی انہونی نہ ہو، اس لئے جگہ جگہ پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ خاص طورپرپولیس کی شراب پی کر گھومنے والوں نگاہیں رہیں گی، تاکہ کوئی ہنگامہ نہ ہو۔
وزیرعظم مودی نے ہولی کی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ”ہولی کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ سبھی کی زندگی میں ہمیشہ خوشی اورجوش کے رنگ برسے،
رہیں۔“
امت شاہ نے دی ہولی کی مبارکباد
وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا رنگ، امنگ، جوش اورخوشی کے تہوارہولی پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ خوشیوں کا یہ تہوار آپ سبھی کی زندگی میں نئی توانائی کا تبادلہ کریں۔
راہل گاندھی نے دی ہولی کی مبارکباد
کانگریس کے سابق صدراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوارہرکسی کی زندگی کونئے رنگوں سے بھر دیتا ہے، ملک پراتحاد کا رنگ چمکتا ہے۔ ہولی کا تہوارہرکسی کی زندگی کو نئے رنگوں سے بھر دے، ملک پراتحاد کا رنگ چڑھے۔
راجناتھ سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر ہولی کا جشن منایا
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر ہولی کا جشن منایا۔ یہاں سبھی نے ایک دوسرے کو گلال لگاکر ہولی کی مبارکباد پیش کی۔
بی جے پی نے دی ہولی کی مبارکباد
بی جے پی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ بی جے پی نے لکھا ہولی کا آپ کی زندگی میں خوشی، گرم جوشی، کامیابی، خوشحالی اور زندہ دلی لائے۔
کانگریس نے دی ہولی کی مبارکباد
کانگریس نے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ کانگریس نے لکھا- رنگوں کا تہوار ہولی کی نیک خواہشات۔ ہولی کا یہ مبارک موقع آپ کی زندگی میں بہتر صحت، خوشی اور ترقی کے رنگ لے کرآئے… یہی دعا ہے۔
سماجوادی پارٹی نے بھی دی ہولی کی مبارکباد
سماجوادی پارٹی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے لکھا- پورے ملک کے باشندوں کو رنگوں کے عظیم تہوار ”ہولی“ کی نیک خواہشات۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…