-بھارت ایکسپریس
Petrol Diesel Price Today: گلوبل مارکیٹ میں کروڈ کی قیمتوں میں ایک دن کی نرمی کے بعد مسلسل اچھال نظر آرہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں برینٹ کروڈ 2 ڈالر سے زیادہ مہنگا ہوکر 87 ڈالر کی قیمت کو پارکرگیا ہے۔ اس کا اثر جمعرات کی صبح جاری کئے گئے پٹرول اور ڈیژل کی خوردہ قیمتوں پر بھی نظرآیا اور آج پٹنہ، گروگرام سمیت ملک کے کئی شہروں میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 50 پیسے مہنگا ہوکر 107.74 روپئے لیٹر ہوگیا ہے۔ جبکہ ڈیژل 48 پیسے بڑھ کر94.82 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ہریانہ کی راجدھانی گروگرام میں بھی آج پٹرول 49 پیسے مہنگا ہوکر 97.38 روپئے لیٹرہوگیا ہے، جبکہ ڈیژل 48 پیسے بڑھ کر90.24 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
کچے تیل کی بات کریں تو اس کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2 ڈالر سے زیادہ بڑھ کر 87.21 ڈالر فی بیرل کی قیمت تک پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی گلوبل مارکیٹ میں بڑھ کر83.16 ڈالرفی بیرل ہوگیا ہے۔
چار میٹرو شہروں میں ہے یہ پٹرول-ڈیژل کی قیمت
دہلی میں پٹرول 96.65 روپئے اور ڈیژل 89.82 روپئے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
ان شہروں میں ہوئی قیمت میں تبدیلی
پٹنہ میں پٹرول 107.74 روپئے اور ڈیژل 94.82 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
گروگرام میں پٹرول 97.38 روپئے اور ڈیژل 90.24 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہے نئی قیمت
صبح 6 بجے ہردن پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے اور نئی قیمت جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں ایکسائزڈیوٹی، ڈیلرکمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی بنیادی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل ہمیں اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…