قومی

Last respects to Zubin Garg: زوبین گرگ کے آخری دیدار کے لیے امڈا عوام کا سیلاب، گوہاٹی سوگوار، وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما دہلی سے جسد خاکی لے کر پہنچے

مشہور گلوکار زوبین گرگ کا جسد خاکی سنگاپور سے دہلی لائے جانے کے بعد اتوار کی صبح گوہاٹی پہنچا۔ وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر مملکت پابتر مارگریٹا اور آسام حکومت کے افسران دہلی ایئرپورٹ پر موجود رہے اور بعد ازاں جسد خاکی کو گوہاٹی روانہ کیا۔ گوہاٹی ایئرپورٹ پر زوبین کی اہلیہ گریما سیکیا نے جسد خاکی کو ریسیو کیا۔

مداحوں کی بڑی تعداد گھروں اور سڑکوں پر امڈ آئی

جسد خاکی گھر لے جانے کے دوران سڑکوں کے دونوں اطراف ہزاروں مداح قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ کوئی پھول برسارہا تھا، تو کوئی آخری دیدار کے لیے اشکبار ہو کر گاڑی کے ساتھ چل رہا تھا۔ شہر کے کئی حصوں میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ پولیس اور سیکورٹی دستے بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے تاکہ بھیڑ کو قابو کیا جا سکے۔

سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

زوبین گرگ کی اچانک موت پر عوام کے ساتھ سیاسی رہنما، فنکار اور سماجی شخصیات بھی شدید غمزدہ ہیں۔ کاہلی پارہ میں واقع ان کے فلیٹ پر بڑی تعداد میں لوگ تعزیت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

19 ستمبر کو سنگاپور میں زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ وزیراعلیٰ بسوا سرما نے بتایا کہ زوبین نے ابتدا میں لائف جیکٹ پہنی تھی لیکن بعد میں اسے اتار دیا کیونکہ انہیں تیرنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ لائف گارڈز نے فوراً نکال کر سی پی آر دیا اور اسپتال منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

44 minutes ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

1 hour ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

3 hours ago