قومی

PM Modi Mauritius Visit: وزیر اعظم مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے بے تاب نظر آئے ماریشس کے لوگ، سڑک کے دونوں طرف قطاروں میں کھڑے تھے ہزاروں لوگ

ہم نے اکثر ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے سڑکوں پر ہجوم کو نکلتے دیکھا ہے، لیکن ان کے تازہ ترین دورۂ ماریشش کے دوران وہاں جو کچھ دیکھا گیا وہ ناقابل یقین تھا اور وزیر اعظم مودی کی عالمی مقبولیت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کا مظہر تھا۔ وزیر اعظم مودی جب ہندوؤں کے نہایت مقدس زیارت گاہ گنگا تلاؤ کے لیے نکلے تو پی ایم مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے لوگ کلو میٹر لمبی قطاریں لگائے کھڑے تھے۔

وزیر اعظم مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے بے تاب دکھے لوگ

وزیر اعظم مودی کو دیکھنے کے لیے پورا ہجوم سڑکوں پر آ نکلا۔ ماریشس اور ہندوستان کے جھنڈے لہراتے ہوئے سڑک کے دونوں کناروں پر ہزاروں لوگ بےتابی کے ساتھ پرجوش انداز میں وزیر اعظم کی آمد اور ان کو دیکھنے کے منتظر تھے اور سینکڑو لوگ اپنے موبائل فونز ہاتھ میں لیے ہوئے وزیر اعظم مودی کی وہاں آمد کے اس تاریخی موقع کو تصویروں اور ویڈیوز کی شکل میں قید کرنے کے لیے بھی کوشاں تھے۔

وزیر اعظم نے گنگا تلاؤ پر کی پوجا

گنگا تلاؤ پہنچ کر وزیر اعظم مودی نے پوجا کی اور پریاگ راج کے مہاکبھ میلے کے دوران تروینی سنگم سے لایا ہوا پانی وہاں چڑھایا، جو وہ اپنے ساتھ یہاں سے لے کر گئے تھے۔ ماریشس میں پورا ہجوم اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر ان کی محبتوں کا اعتراف کیا اور ہجو کے جوش کو اور بڑھا دیا۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور ماریشس کے گہرے ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’میں ماریشس میں مقدس گنگا تلاؤ آنے کی شدید خواہش رکھتا تھا۔ دونوں ممالک کا گہرا روحانی رشتہ اس کے مقدس پانی میں آسانی سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ سرحدوں سے پرے ہماری کئی نسلوں کو ان کی جڑوں سے جوڑتا ہے۔‘‘

دلچسپ ہے گنگا تلاؤ کی تاریخ

گنگا تلاؤ، جسے گرینڈ بیسن بھی کہا جاتا ہے، ایک بڑی جھیل ہے، جو گنگا تالاو، جسے گرینڈ بیسن بھی کہا جاتا ہے، ایک کریٹر جھیل ہے جو ساوین، ماریشش کے پہاڑی جنوب مغربی ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 550 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں کئی چھوٹے بڑے مندر بھی ہیں۔

مقامی عقیدے کے مطابق ایک پجاری نے یہ جگہ 1897 میں دریافت کی تھی اور 1970 کی دہائی میں ایک دوسرے پجاری نے ہندوستان کے دریائے گنگا سے مقدس پانی لا کر اس جھیل میں ڈالا اور اس کا نام ’’گنگا تلاؤ‘‘ رکھا۔

ماریشس کے لوگوں سے ہندوستان کا رشتہ کافی پرانا اور گہرا ہے

وہیں پورٹ لوئس میں ایک کمیونٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے دونوں ماریشس کے باشندوں کی جڑوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد ہندوستان کے مختلف خطوں سے یہاں لائے گئے تھے۔ جب ہم یہاں کی زبان، بولیوں اور کھانے کی عادات میں تنوع پر غور کرتے ہیں، تو یہ جگہ صحیح معنوں میں ایک چھوٹے ہندستان کی طرح محسوس ہوتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 hours ago