قومی

UP Mosques were Covered for Holi 2025: علی گڑھ، سنبھل، شاہجہاں پور اور بریلی میں کئی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا، کئی اضلاع میں نماز جمعہ کے وقت میں تبدیلی

اترپردیش میں ہولی اورجمعہ کی نمازسے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے پختہ تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی طرح سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پرشامل ہیں۔ شاہجہاں پور میں لاٹ صاحب کی ہولی کے جلوس والے روٹ پر پڑنے والی مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ وہیں سنبھل میں تقریباً 10 مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی علی گڑھ میں بھی کچھ مساجد سے متعلق حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بیشترمقامات پر دوپہرڈھائی بجے نمازپڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے بات سنبھل کی کریں تو یہاں ہولی اورجمعہ سے متعلق سنبھل میں انتظامیہ نے پوری تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

علی گڑھ میں ڈھانپ دی گئیں مساجد

علی گڑھ بھی ان اضلاع میں شامل ہے، جہاں مساجد کو ڈھانپا جا رہا ہے۔ یہاں کے عبدالکریم چوراہے پر موجود حلوائیاں مسجد کوترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنوری گنج اوردہلی گیٹ چوراہے پر موجود مساجد بھی ڈھانپ دی گئی ہیں۔ علی گڑھ میں مسجد ڈھانپنے سے متعلق سوال پر اے ڈی ایم سٹی امت کمار بھٹ نے کہا کہ یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ سبھی ہمارا تعاون کررہے ہیں۔ علی گڑھ کے ایک مسلم باشندہ نے کہا کہ شہرمیں امان وامان قائم رہے، کسی بھی طبقے کوکسی طرح کی تکلیف نہ ہو۔ مسجد انتظامیہ کی طرف سے ایک تعاون ہوتا ہے اورانتظامیہ اس میں پوری طرح سے مدد کرتی ہے۔ اس لئے کوئی ناگہانی حادثہ نہ ہو، ایسے میں مسجد ڈھانپی جارہی ہے۔ 7-6 سالوں سے مسجد ڈھانپی جارہی ہے۔

وہیں بریلی کے ملوک پورمیں بھی مسجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات  کوبہتربنانے کے لئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ ہولی کے موقع پر رام بارات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شاہجہاں پورمیں 20 مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ یہ سبھی مساجد روایتی ‘لاٹ صاحب’ ہولی جلوس کی شاہراہ پرواقع ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، شاہجہاں پورمیں 67 مساجد ڈھانپ دی گئی ہیں۔ شاہجہاں پور شہر میں 3500  پولیس اہلکارسیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ وہیں چندولی میں سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس کو چپے چپے پرتعینات کیا گیا ہے۔ یہاں ہولی سے پہلے بدھ، 13 مارچ کو پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی دستیاب ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

7 hours ago