قومی

Pawan Singh targets opposition: بی جے پی میں شامل ہوتے ہی پون سنگھ نے اپوزیشن پر لگایا نشانہ، کہا- سانپ لوٹ رہے ہوں گے

نئی دہلی: بھوجپوری سنیما میں اپنی آواز اور اداکاری کے دم پر ’پاور اسٹار‘ کہلانے والے پون سنگھ نے آج بی جے پی جوائن کر لی ہے۔ اداکار نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے وقت بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن من چاہی سیٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر کاراکاٹ سے الیکشن لڑا۔ یہ فیصلہ پون سنگھ کو بھاری پڑا اور انہیں اس سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب بی جے پی میں شامل ہوتے ہی گلوکار نے اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ بولا ہے۔

پون سنگھ نے بی جے پی جوائن کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے امت شاہ، جے پی نڈا اور اوپیندر کشواہا کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں پون سنگھ نے لکھا، ’ ذات پرستی کی سیاست کو فروغ دینے والے کے دل پر آج یہ تصویر دیکھ کر سانپ لوٹ رہا ہوگا۔ لیکن جن کے دل میں ترقی یافتہ بہار کا خواب ہے، وہ کب تک ایک دوسرے سے دور رہ سکتے ہیں۔‘‘

آپ کا بیٹا پون پورا پاور لگائے گا: پوان سنگھ

پون سنگھ نے آگے لکھا، ’’آج ہمارے معزز وزیر داخلہ امت شاہ جی اور ہمارے قومی صدر جے پی نڈا جی، معزز اوپیندر کشواہا جی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے دل سے آشیرواد دیا۔ مودی جی اور نتیش جی کے خوابوں کا بہار بنانے میں آپ کا بیٹا پون پورا پاور لگائے گا۔‘‘

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پون سنگھ کے مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ’’واہ بھائیہ… بہار الیکشن میں مزہ آنے والا ہے۔“ ایک اور یوزر نے تبصرہ کیا، ’’جے ہو گرو جی، آپ کے پاور کو پورا بھارت جانتا ہے… جیو بہار کے لال… مزہ آ گیا۔‘‘حالانکہ، کچھ یوزرز نے اپیندر کشواہا کے ساتھ پون سنگھ کو دیکھ کر ناپسندیدگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں کشواہا اور این ڈی اے کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے تھا۔

یہاں بتاتے چلیں کہ پون سنگھ کو ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں دیکھا گیا تھا، جس کے کچھ دن بعد ہی ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago