قومی

Patna Civil Court receives bomb threat: پٹنہ سول کورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، وکلاء نے جانچ کا کیا مطالبہ

پٹنہ: پٹنہ سول کورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد جمعرات کے روز سنسنی پھیل گئی۔ دھمکی آمیز پیغام موصول ہوتے ہی سکیورٹی ایجنسیوں نے چوکسی اختیار کی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر عدالت کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا۔ اس دوران کچھ وقت کے لیے عدالتی کارروائی بھی روکنی پڑی۔ سکیورٹی کے پیش نظر عدالت میں موجود وکلاء، عملے اور عام لوگوں کو باہر نکال دیا گیا۔

ای میل کے ذریعے دی گئی ہے دھمکی

اطلاعات کے مطابق یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ پیغام میں عدالت کو بم سے اُڑانے کی بات کہی گئی، جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔ پورے احاطے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور جانچ شروع کر دی گئی۔

سول کورٹ کے وکیل نے ظاہر کی ناراضگی

سول کورٹ کے وکیل انشومان نے اس واقعے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا کہ اس معاملے کی سنجیدہ جانچ ہونی چاہیے، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے اس موسم میں دور دراز علاقوں سے ہزاروں لوگ اپنے مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت آتے ہیں۔ ایسے میں اس قسم کے واقعات نہ صرف لوگوں کو ذہنی اذیت دیتے ہیں بلکہ انہیں مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای میل کے ذریعے عدالت کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے باعث تمام وکلاء اور موکل میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

معاملے کی گہرائی سے جانچ کا کیا مطالبہ

ایک اور وکیل ایان سہیل نے کہا کہ جب وہ عدالت پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ کسی مجرم کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل عدالت کو بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو سکیورٹی انتظامات کے تحت سبھی لوگوں کو باہر نکالا جا رہا تھا۔

وکیل نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار اس طرح کی دھمکی آمیز ای میلز آنا انتہائی سنگین معاملہ ہے اور یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسی ای میلز کیوں بھیجی جا رہی ہیں اور ان کے پیچھے کون لوگ ہیں۔

پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف

فی الحال پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ عدالت کے احاطے کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago