بھارت ایکسپریس۔
ممبئی سے دہلی آرہی ایئرانڈیا کی فلائٹ میں ایک مسافر نے پیشاب کردیا، جس کے بعد دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر ملزم مسافر کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف آئی جی آئی ایئرپورٹ تھانے پرایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ملزم کا نام رام سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ جو افریقہ میں کک کا کام کرتا ہے۔ ممبئی سے دہلی آنے کے دوران اس نے ایئر انڈیا کی فلائٹ میں فرش پر پیشاب کیا، اس کے بعد تھوک دیا۔ جب لوگوں نے مخالفت کی تو ان سے بھی جھگڑا کرنے لگا، جس کے بعد کیبن کرو نے سبھی کو خاموش کرایا اور انہیں جانکاری دی گئی کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ممبئی سے دہلی آرہی تھی فلائٹ
جانکاری کے مطابق، ممبئی سے دہلی آرہی ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی سی 886 میں رام سنگھ نام کا مسافر سوار تھا، جس نے سفر کے دوران فرش پر پیشاب کردیا۔ اسے لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو ان سے بھی بھڑگیا۔ فلائٹ کے اراکین کے منع کرنے کے بعد بھی رام سنگھ نہیں مانا، جس کے بعد طیارہ کے کیپٹن نے حادثہ کی جانکاری کمپنی کو دی، جس میں ملزم شخص کو ایئر پورٹ پراترتے ہی پکڑکر پولیس کے حوالے کرنے کو کہا گیا۔
ملزم کو ملی ضمانت
ملزم رام سنگھ جیسے ہی دہلی ایئر پورٹ پہنچا، پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ گرفتار کرنے کے بعد ملزم رام سنگھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے اسے ضمانت دے دی گئی۔ حالانکہ جانچ ابھی بھی چل رہی ہے۔
پہلے بھی ہوا ایسا حادثہ
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ جب فلائٹ میں کسی نے پیشاب کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی 26 نومبر 2022 کو امریکہ سے دہلی آرہی ایئرانڈیا کی فلائٹ میں پیشاب کے نشے میں دھت ایک شخص نے 70 سالہ بزرگ خاتون پر پیشاب کردیا تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سی اے نے ایئرلائن سے رپورٹ مانگی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…