قومی

Winter session ends: سرمائی اجلاس کے اختتام پر اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم کے ساتھ چائے پر بات چیت، پرینکا گاندھی کی شرکت رہی حیران کن

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہوا اور اس نے بھارتی سیاست میں دو  بڑی تبدیلیاں نظر آئیں۔ اپوزیشن کےزبردست دباؤ اورشدید تنقید کے باوجود حکومت  نے بل پاس کروا لیا۔ دوسرا بڑا بدلاؤ کانگریس پارٹی کے اندر نظر آیا۔ اجلاس کے آغاز سے ہی پرینکا گاندھی کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کو فرنٹ سے لیڈ کرتی دکھائی دیں، جبکہ راہل گاندھی اس دوران نسبتاً سائیڈ لائن نظر آئے۔ یہ منظر کانگریس کی سیاست میں ایک نئے موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں قیادت کا توازن بدلتا ہوا محسوس ہوا۔

وزیر اعظم مودی سے چائے پر گفتگو

19 دسمبر کو اجلاس کے اختتامی دن اسپیکر کی جانب سے منعقدہ ملاقات میں پرینکا گاندھی نے نہایت سہولت اور اعتماد کے ساتھ شرکت کی۔ اس نشست میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ پرینکا گاندھی نے نہ صرف اپنے پارلیمانی حلقے وائناڈ سے جڑے مسائل پر وزیر اعظم سے بات کی بلکہ ماحول خوشگوار اور غیر رسمی بھی رہا۔ مبصرین کے مطابق راہل گاندھی کی موجودگی میں اس نوعیت کا منظر پہلے کم ہی دیکھنے کو ملا تھا۔

نتن گڈکری سے ملاقات

اجلاس کے اختتام سے ایک دن قبل پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ انہوں نے سوالات کے وقفے کے دوران ہی ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر گڈکری نے فوراً رضامندی ظاہر کی۔ راہل گاندھی کے معاملے میں اس طرح کی فوری رسائی کو غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔ صرف دو دنوں میں جس طرح پرینکا گاندھی نے اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا، وہ کانگریس کے لیے ایک نیا تجربہ رہا۔

اختلافات کی چہ مگوئیاں

اسی دوران مرکزی وزیر روی نیت سنگھ بٹو نے دعویٰ کیا کہ راہل اور پرینکا گاندھی کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرینکا کے خطابات کے بعد راہل سے ان کا موازنہ شروع ہو گیا، جس سے ناراض ہو کر راہل بیرون ملک چلے گئے۔

اتحادیوں سے بڑھتی دوری

حالیہ مہینوں میں راہل گاندھی نے ای وی ایم اور ووٹ چوری کو بڑا مسئلہ بنایا تھا، لیکن بہار انتخابات میں کانگریس اور عظیم اتحاد کی شکست کے بعد اپوزیشن کا انڈیا الائنس سوالوں کے گھیرے میں آگیا۔ اس کے بعد اتحادی جماعتوں نے راہل سے فاصلہ اختیار کرنا شروع کر دیا۔ عمر عبداللہ نے ووٹ چوری کو کانگریس کا ایجنڈا قرار دیا، سپریا سُلے نے ای وی ایم کی تعریف کی اور ممتا بنرجی نے بھی کانگریس سے دوری کا اشارہ دیا۔

سونیا گاندھی کو خط

8 دسمبر کو اڈیشہ کے سابق رکن اسمبلی محمد موکِم نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر پارٹی کی کمان کسی نوجوان لیڈر کو سونپنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے پرینکا گاندھی کا نام تجویز کرتے ہوئے کانگریس کی مسلسل انتخابی ناکامیوں پر سوال اٹھائے۔ اگرچہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، لیکن اس کے بعد پرینکا گاندھی کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مجموعی طور پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس نے نہ صرف حکومت کی مضبوطی کو اجاگر کیا بلکہ کانگریس کے اندر قیادت کے بدلتے ہوئے منظرنامے کی بھی واضح جھلک پیش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

53 minutes ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

10 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

12 hours ago