قومی

Parliament Monsoon Session 2026: لوک سبھا میں پیپرلیک-رام مندر چڑھاوا چوری پرہنگامہ، راجیہ سبھا میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا- جنترمنتر پر لاٹھی چارج طلبا کو مارنے کی کوشش

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنان اورطلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف مقامات سے جنترمنترپر”چلوسنسد” مارچ میں شرکت کے لئے جمع ہوئے۔ کارکنان نے سونم وانگچک کی حمایت کی اورمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس پُرامن مارچ کے ذریعہ طلبا وطالبات کا مطالبہ ہے کہ حکومت نیٹ پیپرلیک کا جواب دے اورذمہ داروں پرکارروائی کرے۔ حالانکہ خبریں ہیں کہ پُرامن مارچ میں پولیس جوانوں نے طلبا پرلاٹھی چارج کیا، جس سے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ ناراض ہوئے۔ اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ بھی جنترمنترپہنچ گئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے ڈمپل یادو، اقرا حسن، پریا سروج، ضیاء الرحمن برق، راجیورائے، روچی ویرا اوردھرمیندریادوسمیت کئی اراکین پارلیمنٹ اس احتجاج میں پہنچے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں بینر ہیں، ’نیٹ ہے یا چیٹ ہے‘۔ اسی کے ساتھ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اوراکھلیش یادوکی بیوی ڈمپل یادونے”چلوسنسد” مارچ سے متعلق پارلیمنٹ کے باہربڑا بیان دیا۔ انہوں نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی ہے کہ ملک کے بچے لاٹھیاں کھا رہے ہیں۔ حکومت طلبا کی سننا ہی نہیں چاہتی ہے۔

ڈمپل یادونے کہا کہ ملک میں یہ مذاق ہورہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیٹ کی پورا پروسیس کرپٹ ہے۔ ملک میں نہ جانے کتنے پیپرلیک ہوئے ہیں۔ سوال یہی ہے کہ اس کی ذمہ داری حکومت لے گی یا نہیں؟ اب پانی سرسے اوپرسے نکل چکا ہے۔ کسان بھی پریشان ہیں، طلبا بھی پریشان ہیں۔

طلبا کومارنے کی کوشش کررہی ہے حکومت: کھڑگے

وہیں، راجیہ سبھا میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے جنترمنترپرلاٹھی چارج کا موضوع اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ ہزاروں بچے وہاں پرآئے ہیں، وہاں لاٹھی چارج ہوگیا ہے۔ حکومت طلبا کومارنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت اسے دبانے اورکچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا۔ ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مانسون سیشن میں کانگریس پارٹی کن موضوعات کواٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور متحدہ اپوزیشن عوام کی آوازبنے گی اورمودی حکومت سے ہرمسئلہ پرجواب مانگے گی۔ رام مندرکے لئے چندہ چوری ہویا پیپرلیک، ہم ہرمعاملے پرحکومت سے سوال کریں گے۔ 2014 سے اب تک 152 پیپرلیک ہوچکے ہیں اور25 بچے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ دھرمیندرپردھان کوبرخاست کرنا پڑے گا۔

13 اگست تک چلے گا پارلیمنٹ کا مانسون سیشن

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں حکومت کئی اہم بل پیش کرنے والی ہے۔ حد بندی (ڈی لمیٹیشن) سے متعلق بل بھی حکومت اس سیشن کے دوران لاسکتی ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 20 جولائی سے 13 اگست تک چلے گا۔ اس دوران کئی بل پیش کئے جانے ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن نے بھی اپنی پوری تیاری کی ہے اورحکومت کی مخالفت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ سب سے اہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے کارکنان پرپولیس کے رویے کو موضوع بنایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

8 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

10 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

10 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

11 hours ago