بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو پورے مانسون سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ان پر ایوان کی کاروائی کے دوارن خلل پہنچانے کا الزام ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گویل کی شکایت پر سنجے سنگھ کو معطل کیا گیا ہے۔ ان کے معطل ہونے پر شیو سینا(یو بی ٹی) کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے ۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے سنجے سنگھ کے خلاف کی گئی کاروائی پر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ سنجے راؤت نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کو معطل کرنا یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سنجے رواؤت نے مزید کہا کہ سنجے سنگھ جرم صرف اتنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور معاملہ پر اپنی خاموشی توڑ نے اور بیان کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی بیرون ملک ملک کے سب سے زیادہ مانے جانے والے لیڈر ہیں، پھر وہ پارلیمنٹ میں آکر بیان دینے سے کیوں ڈرتے ہیں۔
وزیر اعظم کے وقار میں اضافہ ہوگا
سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سنجے سنگھ کی معطلی کو واپس لیا جائے،انہیں معطل کیوں کیا گیا؟ ہم بارہا چیئر مین کو منی پور کی طرف توجہ دلانا چاہ رہے تھے لیکن وہ سننے کو تیا رنہیں تھے ۔ اس لئے ہمارے پاس ان کے سامنے جا کر بولنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو بیان دینے میں کیا حرج ہے ۔ وہ آتے ہیں اس سے ان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔
سنجے سنگھ اس لئے ہوئے معطل
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے بھی سنجے سنگھ کو معطل کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے۔ پارٹی کی قانونی ٹیم اس معاملہ کو دیکھے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران منی پور تشدد پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ منی پور تشدد پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے سنجے سنگھ اسپیکر کے پوڈیم تک پہنچے۔ وارننگ کے بعد بھی سنجے سنگھ اپنی نشست پر نہیں گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…