بھارت ایکسپریس۔
مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ ایک طرف اپوزیشن لیڈران منی پورتشدد اور خواتین پرہوئے مظالم کے خلاف وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف مرکزی وزراء، بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اوراتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمںٹ اپوزیشن پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد کی طرف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرسخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ گوروگوگوئی نے بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہا ”کیا ہم بتائیں کہ اسپیکرکے دفترکے اندروزیراعظم نے کیا کیا کہا۔ “ جس پرامت شاہ نے کہا کہ ہاں بتانا چاہئے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرادھیررنجن چودھری سمیت تمام اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کھڑے ہوگئے۔ پارلیمانی امورکے وزیرپرہلاد جوشی نے سوال کیا کہ یہ توعوامی طورپرسامنے آچکا ہے کہ راہل گاندھی سب سے پہلے بولنا چاہتے تھے، لیکن شاید تیاری نہیں تھی، اس لئے وہ نہیں بولے۔
دوسری جانب، لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی تجویز پربحث کا وقت بڑھا کر 16 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بحث کے لئے دو دنوں میں کل 12 گھنٹے کا وقت الاٹ کیا گیا تھا۔ اس بحث میں برسراقتدار بی جے پی کے لئے تقریباً نصف وقت ہوگا جبکہ دیگرجماعتوں میں اراکین کی تعداد کے مطابق وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ٹی ایم سی ایم سی ایم پی ڈیرک اوبرائن پورے سیشن کے لئے ہوئے معطل
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کوایوان کی توہین کرنے کے معاملے میں پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ڈیرک اوبرائن مسلسل چیئرمین کی طرف چلاتے ہوئے ضابطہ 267 کے تحت منی پورپربحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ڈیرک اوبرائن باربارمنی پورتشدد پربحث کا مطالبہ کررہے تھے۔ چیئرمین نے انہیں پہلے وارننگ دی۔ اس کے بعد پیوش گوئل نے ان کی معطلی کی تجویزپیش کی اورپھرڈیرک اوبرائن کو موجودہ سیشن کے بچے ہوئے وقت کے لئے معطل کردیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کوبھی پورے سیشن کے لئے معطل کیا جاچکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…