قومی

Pariksha Pe Charcha 2026: تیار ہو جائیے! وزیر اعظم مودی نے پی پی سی کی تاریخ کا کیا اعلان، کہا—ضرور دیکھیے گا

امتحانات کا موسم قریب آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) ایک بار پھر ملک بھر کے طلبہ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے آج اعلان کیا ہے کہ ’پریکشا پہ چرچا‘ (Pariksha Pe Charcha) کا خصوصی ایپی سوڈ 6 فروری 2026 کو نشر کیا جائے گا۔ اس بار یہ پروگرام اس لیے بھی خاص ہے کہ وزیراعظم نے صرف دہلی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں جا کر طلبہ سے ملاقات کی ہے۔

پانچ شہروں میں لگی ’وزیر اعظم کی کلاس‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال انہوں نے روایتی انداز سے ہٹ کر دیوموگرا، کوئمبٹور، رائے پور، گوہاٹی اور دہلی میں 7، لوک کلیان مارگ (LKM) پر ’ایگزام واریئرز‘ کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز منعقد کیے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’’جیسے جیسے امتحانات قریب آ رہے ہیں، #ParikshaPeCharcha بھی واپس آ گیا ہے! اس بار گفتگو دیوموگرا، کوئمبٹور، رائے پور، گوہاٹی اور دہلی میں ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح، اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور اسٹریس فری امتحانات پر گفتگو کرنا ایک تازگی بخش (Refreshing) تجربہ رہا۔‘‘

ڈرنا نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے

وزیر اعظم نے طلبہ کے ساتھ اپنے تجربے کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا جوش و خروش اور کھلا پن قابلِ دید تھا۔ ان سیشنز کے دوران وزیرِ اعظم نے اسٹریس فری امتحانات دینے کے مشورے دیے، چیلنجز سے نمٹنے اور توازن برقرار رکھنے (Maintaining Balance) پر گفتگو کی، اور طلبہ میں خود اعتمادی (Confidence) پیدا کرنے کے گر سکھائے۔

وزیراعظم کی عوام سے اپیل

وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے ملک کے عوام، بالخصوص طلبہ، والدین اور اساتذہ کو 6 فروری کو نشر ہونے والے اس خصوصی ایپی سوڈ کو دیکھنے کی دعوت دی ہے، تاکہ وہ بھارت کے نوجوانوں کی اجتماعی فکر اور توانائی کا مشاہدہ کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

9 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

11 hours ago