بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کی پورنیہ رہائش گاہ پر کورئیر کے ذریعے ایک خط بھیجا گیا ہے۔ یہ خط کندن کمار نامی شخص نے بھیجا ہے۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرا دوست لارنس بشنوئی تم کو سابرمتی جیل سے بار بار فون کرتا ہے لیکن تم فون نہیں اٹھاتے۔ تمہاری الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تمہاری پورنیہ رہائش گاہ ارجن بھون کو 15 دنوں میں اڑا دیا جائے گا۔ اگر تم ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہو تو خط میں میرا نمبر لکھا ہوا ہے، اس نمبر پر مجھ سے رابطہ کرو۔
آپ کو بتا دیں کہ بابا صدیقی قتل کیس کے بعد پپو یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی دو ٹکے کا غنڈہ ہے۔ اگر مجھے اجازت ملی تو میں 24 گھنٹے کے اندر اس کا نیٹ ورک تباہ کر دوں گا۔ پپو یادو کے اس پوسٹ کے بعد انہیں واٹس ایپ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اور اب ایک اور دھمکی ملی ہے جس میں ان کو جان سے مارنے کے بجائے ان کی رہائش گاہ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…