نئی دہلی: پیپرلیک سے متعلق معاملے اوروزیرتعلیم کے استعفیٰ کے مطالبہ کے درمیان آج جمعہ کے روز دہلی کے وٹھل ہاوس میں مرکزی حکومت اورکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ تحریک (آندولن) شروع ہونے کے بعد دونوں فریق کی یہ دوسری ملاقات رہی۔ حالانکہ میٹنگ سے پہلے سی جے پی کے فاونڈرابھیجیت دیپکے نے واضح کردیا کہ استعفیٰ (مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان) کے علاوہ ہمیں کچھ بھی منظورنہیں ہے۔ ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
مودی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد سی جے پی نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ آج ہمیں حکومت نے دوسرے دور کی بات چیت کے لئے بلایا۔ ہم نے تین مطالبات رکھے، لیکن استعفیٰ (وزیرتعلیم) پرکوئی اتفاق نہیں ہوگا۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا، ’’حکومت نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے ہمارے مطالبات پرکل دوپہرتک کا وقت مانگا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت انہیں جلد ہی برخاست کردے گی۔ حکومت نے معاوضہ (خودکشی سے مرنے والے نیٹ امیدواروں کے اہل خانہ کے لئے) اور طلبا کے خلاف درج 11 ایف آئی آراور قانونی کیس واپس لینے کے 2 مطالبات پران-پرنسپل منظوری دے دی ہے۔‘‘
2 گھنٹے چلی میٹنگ، کل پھر ملیں گے: جے پی نڈا
میٹنگ کے بعد جے پی نڈا نے کہا، ’’میٹنگ تقریباً 2 گھنٹے تک چلی۔ ان کے 3 مطالبات تھے اور امتحان کے لئے 5 سدھار کے مشورے بھی تھے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ ہم کل دوپہر ان سے پھر ملیں گے اورحکومت کے درمیان ہوئی بات چیت کے بارے میں انہیں بتائیں گے۔‘‘
#WATCH | Delhi: A meeting held between Union Ministers JP Nadda and Jitendra Singh, and Cockroach Janta Party’s Chief Spokesperson Saurav Das and its National Spokesperson Ashutosh Ranka. pic.twitter.com/AYMu9RD8d8
— ANI (@ANI) July 24, 2026
ساتھ ہی سی جے پی نے امید ظاہرکی کہ کل وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ ہوسکتا ہے۔ سی جے پی نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات نہیں تسلیم کئے گئے توہم آگے بھی احتجاج کریں گے۔ ہمارے 2 مطالبات پرحکومت کا جواب مثبت ہے۔ حالانکہ سوربھ داس نے دعویٰ کیا کہ یہ میٹنگ 10 میٹنگ تک ہی چلی، لیکن ہم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم نے حکومت کو کئی مشورے بھی دیئے ہیں۔ اس سے پہلے سی جے پی کی طرف سے سوربھ داس اور آشوتوش رانکا حکومت کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوئے۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا کی قیادت میں ہونے والی یہ میٹنگ پہلے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہونی تھی، لیکن مرکزی وزیر کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے جگہ تبدیل کرکے وٹھل ہاوس کردیا گیا۔ میٹنگ وٹھل ہاوس کے کمرہ نمبر 504 میں ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…