قومی

Pakistan’s propaganda about downed Indian jets: رافیل مار گرانے سے متعلق پاکستان کے دعوے کو خارجہ سکریٹری نے کیا بے نقاب،کہا-پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے جھوٹ بول رہا ہے

ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کےبیچ وزارت خارجہ کی جانب سے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس کانفرنس کرکے تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہے۔ انہوں پاکستان کی حکومت اور وہاں کے رہنماوں کی جانب سے مسلسل پھیلائی جارہی فرضی خبروں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے ساتھ ہی جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ پریس کانفرنس کےد وران تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی پی ایم اور لیڈران کے دعوے پر خارجہ سکریٹری نے کہا کہ  پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اور جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں کشمیر پر دھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا ،حالانکہ بعد میں ساری دنیا نے دیکھا کہ جموں کشمیر میں چڑھائی کرنے والے قبائلی کے پیچھے اصل میں یہی پاکستانی افواج تھے۔اور یہ جھوٹ بولنے کا سلسلہ آج بھی چلا آرہا ہے ، اس لئے وہاں کے وزیراعظم ہوں یا وزیردفاع یا دیگر رہنما وہ رافیل کے سلسلے میں مسلسل جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔

سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے یہ بھی کہاکہ عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پاکستان کی شناخت بہت سے واقعات پر مبنی ہے۔مجھے آپ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ اسامہ بن لادن کہاں پایا گیا تھا اور کس نے انہیں ‘شہید’ کہا تھا۔پاکستان بدستور اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے بہت سے دہشت گردوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ حکومت کی ملی بھگت ہے۔

سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہاکہ یہ بھی حیران کن ہے کہ شہریوں کو ان کے تابوتوں کے ساتھ قومی پرچم میں لپیٹ کر اور سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک نماز جنازہ کی تصویر دکھائی جس میں پاک افواج بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن سندور میں عام لوگ مارے گئے ہوتے تو انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ فوج کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جاتی ،یہ تصویر بتاتی ہے کہ یہ دہشت گرد ہی تھے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان نے جموں و کشمیر میں سکھ برادری کو نشانہ بنایا۔ پونچھ میں ایک گردوارہ پر حملہ کیا گیا اور سکھ برادری کے ارکان پر گولہ باری کی گئی، جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

58 minutes ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

2 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

3 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

4 hours ago