اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے ہندوستان کے مشن میں قانونی افسر آر میتھلی نے جمعرات کے روز کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے چہرہ اسامہ بن لادن کی تعریف کرنے والا پاکستان یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ اسے اپنے کارناموں کے نتائج کا سامنا کرنے کا خطرہ بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات سے متعلق اجلاس کے دوران ہندوستان پر پاکستان کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہئے کہ عالمی دہشت گردی کا چہرہ اسامہ بن لادن اسی ملک میں پایا گیا تھا۔‘‘ یہ کمیٹی قانونی معاملات کو دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’اس ملک کی قیادت نے اسے پارلیمنٹ میں شہید کے طور پر یاد کیا۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ یہ ملک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ یہ وہ ملک ہے جو دہشت گردوں کو اس امید پر پالتا ہے کہ وہ صرف اپنے پڑوسیوں کو ہی نقصان پہنچائے گا۔ ‘‘
اس سے قبل، کمیٹی کے سامنے ہندوستان کی جانب سے بیان دیتے ہوئے، میتھلی نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ممبئی پر 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ’’پوری سرکاری مہمان نوازی کے ساتھ آزاد گھوم رہے۔‘‘ یہ بیان 2008 کے ممبئی حملوں کے پیچھے لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید کو پناہ دینے کے لیے اسلام آباد پر تنقید تھا۔
میتھلی نے کہا، ’’بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنے مذموم ایجنڈے سے ہٹانے کے لیے، ایسے ممالک خود کو دہشت گردی کے شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘
‘‘دہشت گردی کی مذمت کرنے کا ڈھونگ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا’’
انہوں نے کہا، ’’اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم دہشت گرد تنظیمیں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد اور ان سے منسلک اور پراکسی ہندوستانی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔‘‘ پاکستان کو دیے اپنے جواب میں میتھلی نے کہا، “’’ان کے شاطر ایجنڈے کے تحت دہشت گردی کی مذمت کرنے کا ڈھونگ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات کے یقیناً نتائج برآمد ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…