قومی

Pakistan LOC firing India Target Civilians: ”آپریشن سندور“ سے بوکھلائے پاکستان نے ایل اوسی پرکردی فائرنگ، 7 ہندوستانی شہریوں کی موت، ہندوستانی فوج نے بھی دیا زبردست جواب

ہندوستان نے پاکستان کو زبردست جواب دیا ہے اور”آپریشن سندور“ کے تحت ملک کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا ہے۔ ہندوستان کے اسی کارروائی کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اوراپنی ناپاک حرکتوں کوجاری رکھتے ہوئے ان سے عام ہندوستانیوں کونشانہ بنایا ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پرفائرنگ کی ہے۔ ایل اوسی کے پاس گاؤں پرتوپوں اورمورٹارسے گولی باری کی ہے، جس میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو سبھی 7 اموات ہوئی ہیں، اس میں سب سے زیادہ متاثرہ پونچھ ضلع میں ہوئی ہین۔ جبکہ 25 دیگرافراد زخمی ہوئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے اری سیکٹر میں 10 لوگ زخمی ہوئے اور راجوری ضلع میں تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان نے پاکستان پرایئراسٹرائیک کی۔ اسی کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اوراس نے عام ہندوستانی شہریوں کونشانہ بنایا ہے۔ پڑوسی ملک کی طرف سے ایل اوسی پرفائرنگ کی گئی ہے، جس میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے بعد اب موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جموں، سانبا، کٹھوعہ، راجوری اورپونچھ میں سبھی اسکول، کالج اورتعلیمی ادارے آج بند کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان کی ناپاک حرکت

پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے بازآنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ہندوستان نے اس کو سبق سکھانے کا کام کیا۔ وہیں، بوکھلاتے ہوئے ایل اوسی پرپاکستان نے ایک بارپھرگولی باری کی۔ 7-6 مئی کی درمیانی شب، پاکستانی فوج نے جموں وکشمیر کے سامنے ایل اوسی اورآئی بی کے پارچوکیوں سے توپ خانے کی گولی باری سمیت منمانے طریقے سے گولی باری کی۔ اندھا دھند گولی باری میں تین بے قصور شہریوں کی جان چلی گئی۔ پاکستان کی اس گولی باری کا ہندوستانی فوج نے زبردست جواب دیا۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی پہلگام حملے کے بعد سے ہی مسلسل پاکستان سیزفائرکی خلاف ورزی کررہا ہے، جس پرہندوستان اس کومنہ توڑجواب دے رہا ہے۔

ہندوستان نے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو کیا تباہ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ اس درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہوراورسیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ لانچ کرنے کے درمیان پاکستان نے جموں وکشمیرکے پونچھ-راجوری علاقے کے بھیمبیرگلی میں توپ خانے سے گولی باری کرکے ایک بارپھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج اس کی اس ناپاک حرکت کا معقول جواب دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

3 hours ago