قومی

Pakistan has violated the spirit of the Indus Waters Treaty: پاکستان نے کی ہے سندھ طاس معاہدے کی روح کی خلاف ورزی، ہندوستان کے خلاف چھیڑی ہیں تین جنگیں اور کیے ہیں ہزاروں دہشت گردانہ حملے

بھارت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 1960 میں سند طاس معاہدہ نافذ ہونے کے بعد سے بھارت پر تین جنگیں اور ہزاروں دہشت گردانہ حملے کر کے سندھ آبی معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت نے مزید کہا کہ پاکستان اس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔

ہندوستانی سفیر پی ہریش نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار بالائی دریائی ریاست کے طور پر کام کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہی نے 1960 کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے غلط معلومات کو بے نقاب کرنے اور وضاحت کرنے کے لیے کئی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اور وضاحت کی کہ آخر بھارت نے یہ معاہدہ کیوں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے انھوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ’’جب تک کہ پاکستان، جو کہ دہشت گردی کا عالمی مرکز ہے، قابل اعتبار اور ناقابل واپسی طور پر سرحد پار دہشت گردی کے لیے اپنی حمایت ختم نہیں کرتا تب تک یہ معاہدہ معطل رہے گا‘‘۔

بھارت نے نیک نیتی سے کیا تھا معاہدہ، لیکن پاکستان۔۔۔

ہندوستانی سفیر پی ہریش نے کہا کہ بھارت نے 65 سال پہلے نیک نیتی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن ان ساڑھے چھ دہائیوں کے دوران پاکستان نے ہندوستان پر تین جنگیں اور ہزاروں دہشت گرد انہ حملے کر کے معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہریش نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں میں ہزاروں ہندوستانیوں کی جانیں گئیں ’’جن میں سے سب سے تازہ ترین حملہ گزشتہ ماہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ تھا‘‘۔

پی ہریش نے مزید کہا کہ ان 65 سالوں میں سرحد پار حملوں کے ذریعے نہ صرف سیکورٹی خدشات کو بڑھانے کے معاملے میں، بلکہ صاف توانائی پیدا کرنے، موسمیاتی تبدیلی اور آبادیاتی تبدیلی کے لیے بڑھتی ہوئی ضروریات کے حوالے سے دور رس بنیادی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ’’تاہم پاکستان نے اس بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تبدیلیوں اور شرائط میں کسی بھی تبدیلی کو، جو کہ معاہدے کے تحت جائز ہے، مسلسل روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔ درحقیقت 2012 میں دہشت گردوں نے J&K میں تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔‘‘

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں متعدد مواقع پر اس معاہدے میں ترمیم پر بات کرنے میں پاکستان نے دلچسپی نہیں لی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کا یہ رویہ ہندوستان کے جائز حقوق کے مکمل استعمال کو روکنے کے لیے لگاتار جاری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

8 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

8 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

10 hours ago