پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے کشیدگی بڑھاتے ہوئے جموں، پٹھان کوٹ، پوکھرن اور سانبا میں ڈرون حملے کیے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے مستعدی کے ساتھ اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ پٹھان کوٹ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس درمیان پٹھان کوٹ، جموں اور سانبا میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ وہیں پنجاب کے امرتسر میں بھی بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل دن میں ہی پاکستان نے اری میں ڈرون حملے کیے تھے اور وہ لگاتار اری میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے آج بھی نہایت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام ڈرون مار گرائے ہیں۔
گزشتہ رات بھی پاکستان نے کیا تھا ناکام حملہ
واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھی پاکستان نے ایک بار پھر مذموم حرکت کرتے ہوئے متعدد مقامات پر ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ آج شام میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاک فوج نے یہ کوششیں پورے مغربی سرحدی علاقے میں بھارتی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے ارادے سے کی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی بھاری فائرنگ جاری رکھی ہے۔
کرنل قریشی نے بتایا کہ ’’پاکستان نے 36 مختلف مقامات پر تقریباً 300 سے 400 ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی۔ ہندوستانی مسلح افواج نے ان میں سے بہت سے ڈرونز کو کائینیٹک اور نان کائنٹک طریقوں سے مار گرایا۔‘‘ ڈرونز کے ملبے کی فرانزک جانچ کی جا رہی ہے اور ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ڈرون کا تعلق ترکی کے اسیس گارڈ سونگار ماڈل سے ہے۔ فوجی حکام کا خیال ہے کہ اس بڑے پیمانے پر فضائی دراندازی کا مقصد ہندوستانی فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کو جانچنا اور انٹیلی جنس جمع کرنا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…