-بھارت ایکسپریس
Mosquito repellent sticks:دہلی کے شاستری پارک علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک خاندان کے چھ لوگوں کی دردناک موت ہوگئی ہے،یہ لوگ شاستری پارک میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے، ،ایک کمرے میں نو لوگ سوئے ہوئے تھے، مچھروں سے بچنے کے لئے انہوں نے اگربتی جلائی ہوئی تھی، مانا جارہا ہے کہ اسی دھوئیں کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے ، جب کے تین افراد کو شدید طور پر بیہوشی کی حالت میں جگ پرویش استپال میں داخل کیا گیا ہے۔ جن افرد کی موت ہوئی ہے، ان میں چار مرد، ایک خاتون اور ایک ڈیرھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
ڈی سی پی نارتھ ایسٹ نے کا کہنا ہے کہ گھر والے رات کو مچھروں والی اگربتی (کوائل) جلا کر سوتے تھے اور صبح سبھی مردہ پائے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ رات بھر مچھروں کے کوائل سے نکلنے والی کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق رات کو گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کر دی تھیں۔ کمرہ دھویں کی وجہ سے بھر گیا تھا اور جس کی وجہ سے سوئے ہوئے لوگوں کا دم گھٹ گیا۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع جمعہ کی صبح ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام لوگوں کو اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے 6 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں آج پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔
دراصل، کاربن مونو آکسائیڈ گیس مہلک گیس ہے۔ اگر یہ گیس سانس کے ساتھ جسم کے اندر چلی جائے تو انسان پیلا ہو جاتا ہے۔ اس میں مبتلا شخص کچھ عرصے میں مر بھی سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چکر آنا کے ساتھ کمزوری بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔ کوما کی حالت میں سانس کے اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے موت واقع ہوتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…