قومی

Pahalgam Terror Attack: کون ہیں پہلگام کے ہیرو رئیس احمد بھٹ؟ کندھوں پر لاد کر بچائی کئی افراد کی جان

Kashmir Terror Attack: ٹورسٹ پونی اسٹینڈ کے چیئرمین رئیس احمد بھٹ کو پانچ سیاحوں کی جان بچانے کے لئے ‘پہلگام کے ہیرو’ کے طورپرسرفرازکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بیسرن وادی میں حملے والی جگہ پر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر زخمی سیاحوں کی مدد کی، جو غیرمحفوظ تھے۔ رئیس احمد بھٹ سیاحوں کی مدد کے لئے اکیلے اپنے دفتر سے یہ سوچ کر باہرنکلے کہ اگر حملہ آور ابھی بھی یہاں ہیں اور ہم بھی مارے گئے تو کوئی بات نہیں۔

رئیس احمد بھٹ نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ہم یہاں ہوئے حادثہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے کل ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ہم نہیں چاہتے کہ کشمیر میں ایسے حادثات ہوں، کیونکہ کشمیر 99 فیصد سیاحوں پر منحصر ہے۔ جب سیاح یہاں آتے ہیں تو ہمارا گزارا ہوتا ہے۔ ہم نے ان لوگوں کو بچایا جو حادثہ کے وقت ڈرے ہوئے تھے۔ گھوڑے والے جو بھٹک گئے تھے، ہم نے انہیں بھی ریسکیو کیا۔ یہاں کی پوری آبادی بہت پریشان ہے۔”

رئیس احمد بھٹ نے کئی سیاحوں کی بچائی جان

جیسے ہی رئیس احمد بھٹ کو کسی حادثہ کی اطلاع ملی، انہوں نے اپنے ساتھ 6 مقامی مزدور طبقہ کے کشمیریوں کو جمع کیا اوراس جگہ پر پہنچے، جہاں سیاحوں پرحملہ ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ “جب یہ حادثہ ہوا، میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا۔ دوپہر تقریباً 2:35 بجے مجھے ہمارے ایسوسی ایجشن کے جنرل سکریٹری کا پیغام ملا۔ جیسے ہی میں نے پیغام دیکھا، میں نے انہیں فون کیا، لیکن نیٹ ورک کی پریشانی تھی، اس لئے آوازواضح نہیں تھی۔ اس لئے، میں ہی چلا گیا۔ راستے میں مجھے دو یا تین لوگ ملے اورمیں نے انہیں اپنے ساتھ چلنے کے لئے کہا۔ کل ملا کرہم پانچ یا 6 لوگ ہوگئے۔”

بھٹ نے پریشان اورخوفزدہ سیاحوں کو پانی پلایا

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وہ دہشت گردانہ حملے کی جگہ کے قریب پہنچے، لوگ کیچڑمیں سنے ننگے پیر دوڑرہے تھے اورمدد کے لئے چلّا رہے تھے۔ بھٹ نے کہا کہ ان کا دھیان ان لوگوں کومحفوظ جگہ پرپہنچانے پرتھا۔ انہوں نے ڈرے اورتھکے ہوئے سیاحوں کوپانی پلاکر ان کی پیاس بجھانے میں مدد کی۔ ہم نے جنگل سے آنے والے پانی کی فراہمی سے ایک پائپ توڑا اورانہیں پانی دیا، انہیں تسلی دی اوران سے کہا، ”اب آپ محفوظ علاقے میں ہیں، فکرنہ کریں۔”

35 سالوں میں پہلگام میں ایسے حادثات کبھی نہیں ہوئے

 رئیس احمد بھٹ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سیاحوں کومددکرنے کے لئے تشدد زدہ مقام پردورہ کرنے پرآمادہ کیا، حالانکہ وہ خوفزدہ تھے۔ انہوں نے کہا، “پھرہم آگے بڑھتے رہے، بہت سے گھڑسوارخوف کے مارے نیچے اتررہے تھے۔ میں نے ان میں سے  5-10 لوگوں کو اپنے ساتھ واپس آنے کے لئے آمادہ کیا۔ موقع پرپہنچ کربھٹ ایک لاش دیکھ کرحیران رہ گئے اورکہا کہ ان کی زندگی کے 35 سالوں میں پہلگام میں ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا تھا۔

خواتین اپنے شوہروں کو بچانے کی لگا رہی تھیں گہار

انہوں نے بتایا کہ چاروں طرف لاشیں پڑی تھیں، کل 26 لوگ مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، “پہلی چیزجو میں نے دیکھی، وہ مین گیٹ پر ایک لاش تھی، وہ انٹری گیٹ سے سیاح داخل ہوتے ہیں۔ میں حیران رہ گیا۔ میں 35 سال کا ہوں اور پہلگام میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔” انہوں نے مزید کہا، “پھر، جب میں اندرگیا تو میں نے ہرجگہ لاش دیکھی۔ صرف تین یا چار خواتین تھیں، جو ہم سے چپکی ہوئی تھیں، اپنے شوہروں کوبچانے کی گہارلگا رہی تھیں۔ بھاری دل سے ہم نے خود کواندرجانے کے لئے مجبورکیا۔ تب تک دوپہرکے تقریباً 3:20 بج چکے تھے۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Bloc Meeting: انڈیا بلاک کے لیڈر پھر ہوں گے ایک پلیٹ فارم پر! 30 ستمبر کو میٹنگ، CEC گیانیش کمار کے خلاف حکمتِ عملی پر ہوگی بحث

SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…

18 minutes ago

Milk Price Hike: مہنگائی کی زوردار مار! ٹونڈ ملک سے دہی تک سب کچھ مہنگا، جانیے تازہ ریٹ

جس دودھ کے بغیر دن کی شروعات مشکل ہے، اب اسی کے لیے جیب مزید…

1 hour ago

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

2 hours ago

Amit Shah Tribute: وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت: تیسرے پاتشاہ شری گرو امرداس جی کے جوتی جوت دیوس پر پیش کیا نمن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…

2 hours ago