قومی

Pahalgam Terror Attack: ہندوستان کے حق کا پانی ہندوستان کے ہی کام آئے گا،اب وہ ہندوستان کیلئے ہی بہے گا:پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی وی چینل کے خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت کا پانی اب صرف بھارت کے کام آئے گا۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جس سے پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت نے دریائے چناب پر ڈیم کے ذریعے پانی روک دیا ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ ان دنوں میڈیا میں پانی کے بارے میں بہت چرچا ہے، پہلے ہندوستان کا پانی باہر جا رہا تھا، اب ہندوستان کا پانی ہندوستان کے حق میں بہے گا۔ یہ ہندوستان کے حق میں رُکےگا اور صرف ہندوستان کے لئے مفید ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت چناب سمیت کئی دریاؤں کا زیادہ تر پانی پاکستان استعمال کر رہا تھا۔ اب بھارت نے بگلیہار اور سلال ڈیموں کے ذریعے چناب کا پانی روک دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دریائے چناب کے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ دریا خشک ہونا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان نے اس دریا کے ذریعے کئی نہری منصوبے لگائے ہیں۔

وہیں دوسری جانب  اپنے خطاب میں  وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئے لفظ ‘جی ای پی’ کا ذکر کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو اس نئے لفظ کی مکمل شکل بھی بتائی۔ پی ایم مودی نے کہا، “آج ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے جس کی ترقی کی رفتار تیز ہے اور ہندوستان سوچ، عزم اور ہمدردی سے بھی مالا مال ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے انسانی مرکوز عالمگیریت کا راستہ چنا ہے، جہاں ترقی کا تعین صرف ملکی مارکیٹ سے نہیں ہوتا، بلکہ یہ تب ہوتا ہے جب لوگوں کو عزت کی زندگی ملے اور ان کے تمام خواب پورے ہوں۔ ہمارے لیے یہ ترقی کا ایک بڑا پیمانہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ‘ہم ملک کی ترقی کے لیے جی ڈی پی مرکوز نقطہ نظر کے بجائے ‘جی ای پی’ نقطہ نظر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ GEP کا مطلب ہے Gross Empowerment of People، یعنی سب کو بااختیار بنانا۔انہوں نے کہاکہ جب کسی غریب کو پکا مکان ملتا ہے تو وہ بااختیار ہو جاتا ہے اور اس کی عزت نفس میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب غریب آدمی کے گھر میں بیت الخلا بنتا ہے تو وہ کھلے میں رفع حاجت کی ذلت اور تکلیف سے آزاد ہوجاتا ہے اور جب غریب کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کا مفت علاج ملتا ہے تو اس کی زندگی کی ایک بڑی پریشانی کم ہوجاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IndiGo Flights: سعودی عرب کے کئی شہروں کے لیے انڈیگو کی پروازیں عارضی طور پر منسوخ

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور مختلف توانائی مراکز پر مسلسل ہونے والے حملوں نے…

4 seconds ago

Adani Total Gas Limited: اڈانی ٹوٹل گیس نے سی این جی کی قیمت میں 4.45 روپے فی کلو کیا اضافہ، جانئے کیا ہے نئی قیمت؟

کمپنی نے بتایا کہ نیو ویل گیس (این ڈبلیو جی) اور ہائی پریشر ہائی ٹمپریچر…

16 minutes ago

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

2 hours ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

3 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

4 hours ago